08 June 2017 - 22:22
News ID: 428448
فونت
پاکستان کی قومی اسمبلی کے اراکین کی جانب سے جمعرات کے روز ایرانی دارالحکومت تہران میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
پاکستانی پارلیمنٹ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی قومی اسمبلی کے اراکین کی جانب سے جمعرات کے روز ایرانی دارالحکومت تہران میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق، پاکستانی اراکین پارلیمنٹ نے ایرانی پارلیمنٹ اور امام خمینی (رح) کے مقدس مزار پر دہشتگردوں کے سفاکانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے تہران کے حالیہ دہشتگردی واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین میاں رضا ربانی، قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق اور سنئیر پاکستانی اراکین پارلیمنٹ نے اپنے پیغامات میں ایرانی پارلیمنٹ اور امام خمینی (رح) کے مزار پر بزدلانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

ياد رہے کہ چار مسلح افراد نے گزشتہ روز تہران ميں ايرانی پارليمنٹ کے داخلی دروازے پر تعينات سيکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے ابتدائی نتيجے ميں تين افراد زخمی ہوگئے۔

پارليمنٹ پر فائرنگ کے چند لمحے بعد ہی فائرنگ کا دوسرا واقعہ پيش آيا جس ميں تين مسلح افراد نے تہران کے جنوبی علاقے ميں واقع بانی عظيم اسلامی انقلاب امام خمينی (رح) کے روضے کے باہر فائرنگ کردی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬