‫‫کیٹیگری‬ :
08 June 2017 - 21:45
News ID: 428453
فونت
حجت الاسلام والمسلمین رئیسی:
امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک کے متولی نے تہران حادثہ کو دہشت گردوں کی انتہای بے بسی و ذلت کی عکاسی کرتا ہے
حجت الاسلام والمسلمین رئیسی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک کے متولی و حوزہ علمیہ خراسان کے مشہور و معروف استاد حجت‌الاسلام والمسلمین سید ابراهیم رئیسی نے تہران کے دہشت گردانہ حادثہ کی مذمت میں ایک پیغام جاری کیا جس میں حادثہ کے شہیدا پر تعزیت پیش کی ۔

پیغام کا متن اس طرح ہے :

بسم الله الرحمن الرحیم

ایک بار پھر سے تہران میں ہونے والے دہشتگردانہ اقدامات نے اسلامی حکومت ایران اور انقلاب کے دشمنوں کی حقیقی منطق کو آشکار کردیا ہے اور اچھی طرح روشن کر دیا ہے کہ حقوق بشر کا ادعا کرنے والے درحقیقت پشت پردہ بہت بڑے جنایتکار ہیں۔

ایسی شرائط میں جب کہ خطے کی وضعیت قوموں کے نفع میں اور قدرت طلب غاصبوں کے نقصان میں ہے اور تکفیری اور دہشتگردی کرنے والے ٹولے عوامی رزمندوں کی مقاومت سے مکمل نابودی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں؛ ایسی صورت میں تہران کے اندر دہشتگردی کرنا اور بےگناہ اور معصوم لوگوں کا قتل عام کرنا ؛ اس سے نہ فقط دہشتگردوں کی طاقت وقدرت نمایاں نہیں ہوتی بلکہ ایسے اقدامات سے ان کی درماندگی اور بے بسی نمایاں ہے اور اس اقدام سے پتہ چل رہا ہے کہ ان گروہ کو چلانے والے کتنے پست اور گھٹیا انسان ہیں؛ یہ افراد اپنے باطل خیالات کے ذریعے یہ سمجھ رہے ہیں کہ ایرانی قوم کو خون میں نہلا کر وہ اپنے ان زخموں کا مداوا کر سکتے ہیں جو اس خطے میں ان پر لگائے گئے ہیں۔

شاید یہ اندھے دہشتگرد اوران کو چلانے والی ایجنسیاں یہ بھول چکی ہیں کہ ایرانی قوم گذشتہ کئی سالوں سے ایسے دھشتگردانہ اقدامات کے تجربوں سے گذری ہے اور پہلے والی دہشتگردیوں اور جنایات سے اس ملک کے ۱۷ ہزار مرد وخواتین کو گلی کوچوں ، دکانوں،گھروں اور مسجد کے محرابوں میں شہید کیا گیا؛ لیکن اس عظیم قوم ان منظم دہشتگردیوں سے نہ فقط ڈری نہیں بلکہ چہرے پر بل تک نہ آںے دیئے بلکہ شہیدوں کے خون نے ایرانی قوم کو پہلے سے کہیں زیادہ متحد اور مستحکم کردیا اور آخرکار دہشتگردوں اور ان کے حامیوں کو ذلت و حقارت نصیب ہوئی۔

جیسا کہ مجھے خبر ملی ہے تہران میں آج ہونے والی اس اندھی دہشتگردی میں زیادہ تر بے گناہ اور معصوم افراد جیسے مالی سے لے کر فٹ پاتھ پر چیزیں بیچنے والے اور ایسے ضرورت مند افراد جو پارلیمان کے نمائندوں کے پاس آئے ہوئے تھے ان کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا۔

اس چیز سے واضح طور پر پتہ چلتا ہے کہ اس دہشتگردانہ اقدامات کو انجام دینے والے ہمیشہ کی طرح پوری ایرانی قوم سے دشمنی رکھتے ہیں اور ان کا اصلی ھدف ملت ایران کی صفوں میں خلل ایجاد کرنا اور ان میں رعب وحشت ڈالنا ہےاور اسی لئے دہشتگردوں کے مقابلے میں ملت کا اتحاد ہرچیز سے زیادہ ان کی شکست اور ناکامی کا باعث بنے گا۔

میں اس اندھی دہشتگردی اور جنایت کو محکوم کرتا ہے، اپنے چند ایک ھموطنوں کی شہادت کو ان کے خاندانوں کو تسلیت عرض کرتا ہوں اور حضرت ثامن الائمہ علیہ السلام کے جوار میں خداوند متعال سے ان کے بلندی درجات کے لئے دعا گو ہوں

اسی طرح اسلام کے طاقت ور اور توانمند سربازوں اور اس ملک کی امنیت کے محافظوں جو کہ اپنی جانوں کو ہتھیلی پر لے کر دشمنوں کے مقابلے میں کھڑے ہیں ان کے ہاتھوں کو چومتا ہوں اور خداوند متعال سے ان کی توفیقات اور اقتدار میں اضافے کے لئے پروردگار سے دعا گو ہوں۔

سید ابراهیم رئیسی

/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۶۲۱/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬