‫‫کیٹیگری‬ :
13 June 2017 - 13:56
News ID: 428494
فونت
آیت الله مصباح یزدی:
امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ نے کہا : جہاں حکومتی و ولایتی احکام کے عمل ہونے کی جگہ ہے وہاں صرف ولی امر ہی حکم دے سکتا ہے وہاں مخالف نظر و فتوای کی جگہ نہیں ہے ۔
آیت الله مصباح یزدی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ آیت الله محمد تقی مصباح یزدی نے ایران کے مقدس شہر قم میں قائد انقلاب اسلامی کے آفس میں منعقدہ درس اخلاق میں اس بیان کے ساتھ کہ الہی احکامات انسان کے مفاد و مصالح میں ہے کہا : خداوند عالم فرماتا ہے اگر انسان الہی راستے پر قدم بڑھائیں تو اس کے لئے فائدے ہیں اور یہ راستہ انسان کی تربیت کا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : خداوند عالم کی طرف سے کی گئی حرام میں کسی طرح کی اچھائی نہیں ہے مثال کی طور پر ربا جائز نہی ہے کیونکہ اس میں منفعت نہیں پایا جاتا ، خداوند عالم لطف الہی کے تحت فرماتا ہے کہ انسان اور اس کے درمیان باہمی حق پایا جاتا ہے ، امیرالمومنین علی علیہ السلام فرماتے ہیں خداوند عالم ہمارے لئے تم لوگوں پر حق قرار دیا ہے اور یہ حق ولایت کے عنوان سے متحقق ہوتا ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں جامعہ مدرسین کے ممبر نے اس بیان کے ساتھ کہ بعض وقت جو لوگ حق کے سلسلہ میں بہت باتیں کرتے ہیں اور اس کی بہت تعریف کرتے ہیں اظہار کیا : لیکن جب چاہتے ہیں اس حق کو ادا کرے تو یہ کام ان لوگوں کے لئے مشکل ہے ، انسان کے درمیان جو امور پایا جاتا ہے وہ ایک دوسرے پر حق ہے جس کا خیال رکھنا چاہیئے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے کہا : عقلی منطق کے مطابق کوئی شخص بھی کوئی حق خداوند عالم پر نہیں رکھتا ہے لیکن خداوند عالم اپنے لطف و کرم کی وجہ سے انسان کے لئے حق قرار دیا ہے کہ اگر عبادت کروگے تو اس کے لئے نیک جزا ملے گا ۔

آیت الله مصباح یزدی نے اس بیان کے ساتھ کہ خداوند عالم تمام ہستی کو پیدا کرنے والا ہے اور تمام چیزوں کا مالک ہے بیان کیا : شاید افعال الہی کے لئے رحمت سے وسیع مفہوم صادق ہو ، پایا نہیں جاتا ہوگا ، تخلیق کا مقصد رحمت الہی سے موجودات کا استفادہ کرنا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۴۱۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬