‫‫کیٹیگری‬ :
11 June 2017 - 13:59
News ID: 428500
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا : داعش اپنے آقاؤں کے حکم پر دین کا لبادہ اوڑھ کر اسلام کے چہر ے کو مسخ کرنا چاہتے ہیں۔
حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری نے کربلاٰ میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں بیس سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیم داعش عالمی امن کو تباہ کرنے پر تُلی ہوئی ہے۔اس کا وجود نا صرف عالم اسلام بلکہ پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے۔ مسلمانوں کی بربادی پر تماش بین کا کردار ادا کرنے والوں کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ دہشت گردی کی اس آگ کو اگر ٹھنڈا نہ کیا گیا تو کل یہ کسی کے بھی دامن سے لپٹ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نظریاتی اختلاف رکھنے والے مسلم ممالک کو داعش کی حالیہ کاروائیوں پر مطمئن ہونے کی بجائے امت مسلمہ کے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہونے کی ضرورت ہے۔دہشت گردی کا تدارک دور عصر کا سب سے بڑا چیلنج ہے۔داعش امریکہ اور اسرائیل کی بنائی ہوئی تنظیم ہے جس نے ماضی میں انبیا کرام اور صحابہ کرام کی قبروں کو مسمار کر کے ان کے اجساد مبارک کی توہین کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ داعش اپنے آقاؤں کے حکم پر دین کا لبادہ اوڑھ کر اسلام کے چہر ے کو مسخ کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان ، ایران ، عراق سمیت پورے عالم اسلام میں داعش کی وحشیانہ کاروائیاں امریکی واسرائیلی ایجنڈے کی تکمیل ہے جس کا مقصد مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلنا اور اسلام کو بدنام کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی باشندوں کا قتل اور کربلا میں خودکش دھماکے کا حالیہ واقعہ داعش کی مذموم کاروائی اور صیہونی سازش ہے۔مسلمانوں کے مقامات مقدسہ کو نشانہ بنانا داعش کے اہداف میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ کربلامیں دہشت گردی کا حالیہ واقعہ افسوسناک ہے۔اس طرح کے واقعات سے لوگوں کو خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا۔داعش اور اس کی فکری و مالی معاونت کرنے والوں کا بھی محاسبہ کرنا ہو گا چاہے وہ جس روپ اور جس ملک میں ہوں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬