‫‫کیٹیگری‬ :
20 June 2017 - 12:13
News ID: 428622
فونت
حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی :
امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک کے متولی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی طرف سے دہشت گردوں کا دندان شکن جواب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : ملک کی میزائلی و دفاعی صلاحیت پر عوام کی طرف سے قدردانی ہونی چاہیئے ، یہ اختراعی کام ہمارے جوانوں نے خدا پر توکل کے ساتھ انجام دیا ہے ۔
سید ابراہیم رئیسی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک کے متولی اور حوزہ علمیہ مشہد کے مشہور و معروف استاد حجت الاسلام‌ والمسلمین سید ابراهیم رئیسی نے حرم امام رضا علیہ السلام کے مسجد گوہر شاد میں چوبیسویں رمضان المبارک کو سورہ «قریش» کی تفسیر بیان کرتے ہوئے وضاحت کی : دو سورہ یعنی سورہ فیل اور سورہ قریش ایک دوسرے کا تسلسل ہے اسی لئے نماز میں بھی دونوں کو ساتھ پڑھنا چاہیئے ۔

انہوں نے وضاحت کی : سورہ فیل میں ابرہہ کے لشکر پر مسلمانوں کی کامیابی کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ اس میں توحید کا جلوہ اور سازش کے مقابلہ میں خدا کی لازوال قدرت ہے ، اس وجہ سے اس سال کو «عام‌الفیل» کیا گیا ۔

انہوں نے آیت «لِإِيلَافِ قُرَيْشٍ» کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : رسول اکرم (ص) حضرت ختمی مرتبت کے ہاتھوں سے اسلام کے ظہور کے لئے زمینہ سازی و مقدمہ فراہم کرنے کی غرض سے دشمنوں کو ختم کرنا تھا تا کہ اہم واقعہ یعنی محبت و یکجہتی و ہمدلی اور اتحاد مسلمانوں اور موحدین کے درمیان پیدا ہو ۔

امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک کے متولی نے اس بیان کے ساتھ کہ قریش کے درمیان محبت سامراجیت و تکبر کو ختم کرنے کے لئے خداوند عالم کی قدرت نمائی کا مقدمہ تھا بیان کیا : اس زمانہ میں سامراجیت ابرہہ اور ہاتھی کی شکل میں تھا ، اس سے پہلے فرعون اور فرعونی و نمرودی تھے اور سامراجیت و استبدایت کی یہ خود خواہی و خود بینی دنیا میں ہمیشہ جاری ہے اور الہی قدر اس لئے ہے کہ سامراجیت اپنا سر نہ اٹھا سکے ؛ یہ ایک سلسلہ ہے جو اس عالم میں پایا جاتا ہے ۔

حجت الاسلام والمسلمین رئیسی نے بیان کیا : تکبر مختلف قسم کی ہے اور کسی خاص شخص یا خاص مکان یا خاص زمانہ پر منحصر نہیں ہے اسی لئے ہادیان رسل ہمیشہ یاد دہانی کرائی ہے کہ اپنے افکار و اخلاق و رویہ میں تکبر کا شکار نہ ہوں ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ آیت «الَّذِي أَطْعَمَهُمْ مِنْ جُوعٍ وَآمَنَهُمْ مِنْ خَوْفٍ» انسان کی سماجی و فردی زندگی کی دو اہم اصول "سلامتی اور امن" اور "ذریعہ معاش و اقتصاد " کی طرف اشارہ ہوا ہے بیان کیا : انسان کو جاننا چاہیئے کہ جس نے اس کو نعمت اور روزی دی ہے وہ حضرت حق کی ذات ہے اور وہ چیز جو ہم لوگوں کو ہر طرح کے خوف و ڈر سے نجات دیتا ہے خدا پر توکل اور اس کی قدرت کا مشاہدہ ہے ۔

حجت الاسلام والمسلمین رئیسی نے بیان کیا : آج کل سامرجی طاقت جو اس دنیا میں اپنی قدرت کی نمائش کر رہے ہیں اور فکر کرتے ہیں کہ طاقت ور ہیں ، تا ہم جنگ کے لئے فوجی وسائل و اسلحے سے لیس رہنا چاہئے لیکن یہ سب صرف وسیلہ ہیں اور قدرت اصلی خداوند عالم ہیں ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۵۶۴/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬