‫‫کیٹیگری‬ :
20 June 2017 - 19:38
News ID: 428626
فونت
ماہ مبارک رمضان کی تئیسویں رات میں؛لاکھوں زائرین اور مجاورین کی موجودگی میں حرم مطہر رضوی (ع)کے اندر عالم اسلام کی سب سے بڑی قرآنی محفل انعقاد کیا گیا۔
 قرآنی محفل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم مطہر رضوی (ع) میں عالمی قرآنی محفل کا انعقاد ہوا یہ با شکوہ محفل جو کہ شام نو بجے زائرین اور مجاورین کے عظیم اجتماع کے ساتھ حرم مطہر رضوی کے صحن جامع رضوی میں برگزار ہوئی، اس قرآنی محفل میں سورہ دخان،سورہ روم، سورہ عنکبوت اور سورہ قدر کی تلاوت کی گئی۔

ملکی اور بین الاقوامی سطح پر حرم امام رضا علیہ السلام کے قاریان قرآن حامد علیزادہ ، مھدی رجبی اور رضا گلشاھی نے اس قرآنی محفل میں آیات کی قرآن کی تلاوت فرمائی اور اس تلاوت کی آواز اور تصویرکوحرم رضوی کے صحنوں اور ہالزمیں بصورت لائیو براڈکاسٹ کیا گیا۔

اس باشکوہ اور باعظمت محفل میں؛ شب بیداری کے مراسم کے ساتھ حجت الاسلام والمسلمین ناصر رفیعی نے خطاب بھی فرمایا اورحجت الاسلام مھدی شجاع، علی برادران، علی ملائکہ اور احمد واعظی کے توسط سے مداحی اور دعائے جوش کبیر بھی پڑھی گئی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬