![حجت الاسلام و المسلمین مؤمنی](/Original/1396/04/06/IMG13255143.jpg)
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ کے مشہور استاد نے مھدیہ تہران میں بیان کیا : انسان بعض تخیلیات و امور کو انجام دیتا ہے جس کے نتائج پر غور نہیں کرتا ہے لیکن اسلام نے انسان کی پوری زندگی کے لئے آیات و روایت کے ذریعہ بہترین قانون و منصوبہ بیان کیا ہے ۔
انہوں نے وضاحت کی : اسلام میں کسی بھی امور کے انجام دینے یا نہ دینے کے احکامات کے نتائج بھی بیان کئے ہیں تا کہ انسان اس کے مطابق زندگی بسر کر سکے ۔
حجتالاسلام مؤمنی نے اس بیان کے ساتھ کہ ہم انسان دور اندیشی کے بجائے اپنے مستقبل کے لئے فکر مند ہیں بیان کیا : موت ایسے مواقع ہیں جس کے آئندہ کے سلسلہ میں ہم غافل ہیں حالانکہ خداوند عالم نے انسان کو دنیا میں وہ مواقع فراہم کئے ہیں جس کے ذریعہ وہ اس دنیا میں اپنے آخرت کا سامان مہیہ کرے جو مواقع موت کے بعد ختم ہو جائے نگے جب وہ کوئی کام نہیں کر پائے گا ۔
حوزہ علمیہ کے استاد نے پیغمبر اکرم (ص) کی ایک روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : حضرت نے فرمایا : قبر انسان سے خطاب ہو کر کہتا ہے میرے پیچھے چلتے ہو حالانکہ تمہارا راستہ ہم پر ختم ہوتا ہے اور یہیں آنا ہے ، جب ہمارے اوپر سے گزرتے ہو تو خوش ہو لیکن جب میرے اندر رہوگے تو غم ہے ، میرے پیچھے گناہ کرتے ہو حالانکہ قبر میں عذاب دیکھو گے ۔
حجتالاسلام مؤمنی نے وضاحت کی : موت و برزخ سے غافل لوگ دنیا میں حرام کھاتے ہیں لیکن نہیں جانتے ہیں کہ قبر میں داخل ہونے کہ بعد وہ سانپ و بچھو اور کیڑے مکوڑے کے خوراک ہونگے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۴۴/