رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی گارڈین کونسل کے سربراہ آیت اللہ محمد جنتی نے منگل کے روز گارڈین کونسل کے اراکین کے ساتھ عید ملن نشست کے موقع پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اعمال کی قبولی اور مزید بندگی کی توفیق اور خالصانہ عبادت کی آرزو کی اور بیان کیا : انان اس مبارک مہینہ کے بعد تقوی و گناہ سے دوری ، خداوند عالم اور ان کے اولیاء سے تقرب میں ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے فقیر و مجبور کی ضرورت کو پوری کرے ۔
ایرانی گارڈین کونسل کے سربراہ نے اس سلسلہ میں امام جعفر صادق علیہ السلام سے ایک حدیث کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی : حقیقی شیعہ کو نماز و عبادت کا خیال رکھنے اور دینی برادر کی مشکلات کو حل کرنے میں پہچانا جا سکتا ہے ۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : ہم جو کہ گارڈین کونسل میں فعالیت انجام دے رہے ہیں ہم لوگوں کو اس مسائل میں زیادہ توجہ رکھنی چاہیئے تا کہ شیطان کے مکارانہ چال سے محفوظ رہیں اور خداوند عالم کے درگاہ میں پاک قلب کے ساتھ حاضر ہو جائیں ۔
آيتالله جنتي نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : امام علی علیہ السلام کی ایک دوسری حدیث میں فرماتے ہیں : «رسول خدا نے ہم لوگوں کو پانی ، کھانا اور جہاں مشرکین زندگی بسر کرتے ہیں وہاں سم پاشی کرنے کی نہی فرمائی ہے » ۔ یہ حدیث واقعا قابل فکر ہے ، حدیث شریف اور اس کے اعلی مفاہیم اسلام میں انسانی حقوق کا خیال رکھنے کی اہمیت کو بیان کر رہی ہے ۔
انہوں نے انسانی حقوق کے حوالے سے مغربی ممالک کے دہرے معیار پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا : مغربی ممالک ایران میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات پر خاموش کیوں ہیں۔
انہوں نے کہا : دنیا میں انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداروں نے کیوں ایران میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات اور ہمارے شہیدوں پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔
آیت اللہ جنتی نے کہا: عالمی انسانی حقوق کے ادارے ایران کے خلاف امریکہ کے جرائم پر خاموش ہیں، امریکہ نے ہمارے مسافربردار طیارے کو گرا کر 200 سے زائد نہتے افراد بشمول بچوں اور عوروتوں کو شہید کردیا مگر یہ ادارے ایک لفظ بھی نہیں بولے۔
انہوں نے کہا : اور جب ایران بعض منشیات کے اسمگلروں، دہشتگردوں اور منافقین کو پھانسی پر چڑھاتا ہے تو ان نام نہاد انسانی حقوق کے دعویداروں کی چیخیں کیوں بلند ہوتی ہیں۔
ایرانی گارڈین کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ ہم ملک میں بانی عظیم اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رح) کے بتائے ہوئے راستے پر چلتے رہیں گے اور اس مقصد کے لئے قائد انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی ہدایات پر عمل کریں گے۔
اس موقع پر انہوں نے شام میں داعش کے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر میزائل حملے کرنے پر پاسداران انقلاب کی بروقت کاروائی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا : کیا امام خمینی (رح) نے نہیں فرمایا تھا کہ اگر سپاہ نہ ہوتی تو ملک نہ ہوتا، کیا انہوں نے نہیں فرمایا کہ اگر سپاہ نہ ہوتی تو ملکی سلامتی کے ساتھ کیا تماشا ہوتا۔
آيتالله جنتی نے وضاحت کی : قائد انقلاب اسلامی کے بیانات و موقف ایک مجتہد کے رسالہ عملیہ میں فتوں کی طرح شارع مقدس کی تعلیمات سے حاصل کئے گئے اور روایات و قرآن کریم کے احکامات کو بیان کرنے والے ہیں ۔ اس بنا پر اسلامی نظام کے رہبر وہ جو چیز بھی بیان کرتے ہیں احکام الہی کی بنیاد پر ہے ۔ /۹۸۹/ف۹۳۰/ک۶۳۴/