‫‫کیٹیگری‬ :
07 July 2017 - 11:42
News ID: 428890
فونت
نائجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما شیخ ابراہیم زکزکی کے بھائی یعقوب زکزکی نے ان کی حالت کے تشویشناک ہونے کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ ابراہیم زکزکی کو اس وقت قید خانے میں طبی امداد کی اشد ضرورت ہے۔
آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی

رسا نیوز ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما شیخ ابراہیم زکزکی کے بھائی یعقوب زکزکی نے کہا ہے کہ ابراہیم زکزکی کی حالت تشویشناک ہے انھیں قید خانے میں طبی امداد کی اشد ضرورت ہے اور ان سے ملاقات کرنے کی بھی کسی کو اجازت نہیں ہے۔

یعقوب زکزکی نے کہا کہ نائجیریہ کی فوج کا وحشیانہ حملہ اور ان کے ذریعے زاریا کے ایک ہزار سے زائد شیعوں کا قتل عام ایک ایسی جارحیت ہے جس کو ہر گز نہیں بھلایا جا سکتا ۔

ان کا کہنا تھا کہ فوج کا اصل مقصد شیخ زکزکی کو مارنا تھا کہ جن کے چہرے اور ہاتھ پاوں پرشدید زخم لگے اوران کی ایک آنکھ  کی بینائی چلی گئی جس کی وجہ سے وہ اب مطالعہ نہیں کر سکتے۔

شیخ زکاکی کے بھائی نے کہا کہ نائجیریا کی حکومت نے شیخ ابراہیم زکزکی کو ابوجا میں ایک گھر میں قید کر رکھا ہے اور وہاں فوجی دستے تعینات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نائجیریا کے حکام شیعوں کے خلاف مسلسل ظالمانہ اور مجرمانہ کارروائیاں کر رہے ہیں اور دینی مجالس کے انعقاد اور مظاہرے کرنے کی راہ میں رکاوٹ ڈالتے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬