‫‫کیٹیگری‬ :
08 July 2017 - 21:32
News ID: 428904
فونت
فلسطین کی تنظیم حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے ایران کی طرف سے فلسطینیوں کی ٹھوس اور بھر پور حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے فلسطینیوں کی حمایت کا سلسلہ جاری ہے ایران واحد ملک ہے جو فلسطینیوں کی صداقت کے ساتھ حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔
فوزی برہوم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی تنظیم حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے ایران کی طرف سے فلسطینیوں کی ٹھوس اور بھر پور حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے فلسطینیوں کی حمایت کا سلسلہ جاری ہے ایران واحد ملک ہے جو فلسطینیوں کی صداقت کے ساتھ حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

فوزی برہوم نے یونسکو کی جانب سے بیت المقدس کو مقبوضہ شہر قراردینے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہودیوں کا بیت المقدس سے کوئ تعلق نہیں ہے اور یونسکو کی رپورٹ سے ظاہر ہوگیا ہے کہ بیت المقدس فلسطینی شہر ہے جس پر اسرائيل نے غاصبانہ قبضہ کررکھا ہے۔

انہوں‌ نے کہا کہ یونسکو کو حقیقت پر مبنی رپورٹ پیش کرنے کے بعد اسرائیل اور صہیونی حکام کی طرف سے شدید دباؤ کا سامنا ہے۔

فوزی برہوم نے کہا کہ یونسکو کی رپورٹ کےبعد اسرائیل کا دسیوں سال کا جھوٹا پروپیگنڈہ برملا ہوگیا ہے۔ فوزی برہوم نے حال ہی میں قطر اور دیگر عرب ممالک میں پیش آنے والے بحران کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم قطر کا بہت زيادہ احترام کرتے ہیں ہم عرب ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ آپس میں متحد ہوجائیں اور ملکر خطے میں امریکی اور اسرائیلی سازشوں کامقابلہ کریں۔

انہوں‌ نے نے فلسطین کے بارے میں ایران کے مثبت اور تعمیری نقش کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی طرف سے فلسطینیوں کی مدد اور حمایت قابل قدر اور قابل تعریف ہے۔  /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬