‫‫کیٹیگری‬ :
08 July 2017 - 21:44
News ID: 428907
فونت
محسن رضایی:
مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سکریٹری محسن رضائی نے یمن میں سعودی عرب کے بھیانک جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل سعود نے سعودی عرب کو دوسرے اسرائیل میں تبدیل کردیا ہے۔
محسن رضائی

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سکریٹری محسن رضائی نے یمن میں سعودی عرب کے بھیانک جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل سعود نے سعودی عرب کو دوسرے اسرائیل میں تبدیل کردیا ہے۔

یمن کے نمائندے نے محسن رضائی کے ساتھ ملاقات کی اور اس ملاقات میں یمن کی صورت حال کے بارے میں رپورٹ پیش کی ۔ جناب محسن رضائی نے اس ملاقات میں سعودی عرب کو دوسرا اسرائیل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ آل سعود امریکی پٹھو ہیں جنھوں نے سرزمین حجاز کا نام تبدیل کرکے سعودی عرب رکھا اور اب سعودی عرب کو دوسرے اسرائیل میں تبدیل کردیا ہے۔

یمنی نمائندے نے کہا کہ سعودی عرب نے 800 دنوں سے یمن پر بہیمانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس میں 4000 مکانات تباہ ہوگئے ہیں 32 ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جن میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔

2 لاکھ 40 ہزار افراد وبا کی بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں اور سعودی عرب نے  بڑی تعداد میں یمن کی  مساجد، اسپتال اور اسکولوں کو بھی بمباری میں تباہ کردیا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬