‫‫کیٹیگری‬ :
11 July 2017 - 20:08
News ID: 428954
فونت
اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے زیر اہتمام دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد اندرون سندھ کے علاقے سکرنڈ میں کیا گیا۔
اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے زیر اہتمام دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد اندرون سندھ کے علاقے سکرنڈ میں کیا گیا۔

ورکشاپ میں 140 سے زائد تنظیمی کارکنان نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر قمر عباس جتوئی نے بھی شرکت کی۔ ورکشاپ میں گروپ ڈسکشن کے بھی کئی سیشن کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے زیر اہتمام دو روزہ تربیتی ورکشاپ سکرنڈ سٹی میں منعقد کی گئی۔

افتتاحی کلمات ادا کرتے ہوئے مولانا امداد خلیلی نے کہا کہ تعلیم و تربیت ہماری تنظیم کا اہم جز ہے، جس کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انقعاد کیا جاتا ہے، اس وقت ملت کی علمی سطح بلند ہو رہی ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ تنظیمی ممبران بھی تربیتی ورکشاپ سے استفادہ حاصل کرکے معاشرے کی تربیت میں اہم کردار ادا کریں۔

ثابت علی ساجدی نے کہا کہ اصغریہ مکتب اہلبیت کی نظریاتی فکر کو عام کرنے میں مشغول ہے، ایک مقدس تنظیم کے افراد کا تربیتی یافتہ ہونا انتہائی ضروری ہے، اس وقت تربیت کی اشد ضرورت ہے، ہم اپنے کارکنان کی تربیت کی پیاس کو سریاب کرنے کیلئے ورکشاپ کا انعقاد کرتے رہیں گے، امید ہے کہ یہ ورکشاپس ہماری تربیت میں اہم کردار ادا کریں گی۔

مولانا کریم بخش کریمی نے کہا کہ مکتب اہلبیتؑ باشعور اور اہل علم کا مکتب ہے، جس میں بے عمل کی کوئی گنجائش نہیں ہے، اہل علم کیلئے لازم ہے کہ معاشرے کی اصلاح کیلئے آگے بڑھیں، اس تربیت سے معاشرے کی بہتری کا انتظام ہوتا ہے۔

حسین موسوی نے کہا کہ معاشرے میں منظم تبلیغ سے دین مبین کی خدمت کرنے کی ضرورت ہے، اسلام سادگی اور تکالیف کے بعد مضبوط ہوا ہے، اسلام ایک ایسا دین ہے، جس میں آئین زندگی موجود ہے، تربیتی عمل انسان کو بندگی کا ہنر سکھاتا ہے۔ ورکشاپ میں قاری قرآن امتیاز حسین نے قرآن کی قرائت اور تجوید کی بہترین عملی مشق کروائی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬