‫‫کیٹیگری‬ :
13 July 2017 - 22:35
News ID: 428992
فونت
سید محمد جواد ھاشمی نژاد :
آستان قدس رضوی کے ادارہ غیر ایرانی زائرین کے مدیر نے کہا: اس وقت دنیا کے ۱۰۰۰اسلامی سینٹرز کے ساتھ مختلف ثقافتی مصنوعات بھیج کر ثقافتی اور مذھبی مباحث کو تبیین کرنے کے لئے رابطے میں ہیں۔
 آستان قدس رضوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آستان قدس رضوی کے غیر ایرانی زائرین کے مدیر سید محمد جواد ھاشمی نژاد نے بتایا: یہ سینٹرز جو کہ دنیا کے مختلف ممالک سوئیزر لینڈر سوئیس ، جاپان، فرانس اورایشین ممالک سے بہت زیادہ تعداد سے مخاطب رکھتے ہیں اور اگر ان مراکز کو دینی اور مذھبی مباحث میں مطمئن اور موثق ثقافتی مصنوعات کوبھیجا جائے ، اس طرح سے ان مراکز کے ذریعے بہت سارے مخاطبین کو بعنوان ھدف قرار دیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پوری دنیا میں ۵ لاکھ غیر ایرانی افراد آستان قدس رضوی کی ثقافتی مصنوعات کو دریافت کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا: ہماری کوشش یہ ہے کہ اس رابطہ کو مسلمانوں اور غیر مسلمانوں کے ساتھ جو کہ مختلف ممالک سے آٹھویں امام کے حرم مطہر میں تشریف لاتے ہیں باقی رکھیں۔

ھاشمی نژاد نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا: اگر افراد تمایل رکھتے ہوں تو ان کو ایمیل اور سوشل پیجز کے ذریعے سے پورے سال ثقافتی مصنوعات بھیجی جائیں گی۔

انہوں نے کہا ہر ہفتہ ایک ثقافتی پیک ان افراد کے لئے ایمیل کے ذریعے سے بھیجا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا: ان سینٹرز کی رای کے مطابق، اس مدیریت کی طرف سے بھیجی گئی ثقافتی مصنوعات ہی فقط ان کے لئے شیعہ اعتقادات اور ثقافت کا واحد منبع اور ماخذ ہے اور یہ سینٹرز ان ثقافتی مصنوعات کو جو کہ حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کی طرف سے بھیجی گئی ہیں بعنوان ایک ارزشمند اور موثق منبع کے طور پر جانتے ہیں اور انہیں مورد استفادہ قرار دیتے ہیں۔

آستان قدس رضوی کے غیر ایرانی زائرین کے مدیر نے کہا: رھبر معظم انقلاب نے یہ امید کی ہے کہ ایک دن ایسا آئے گا جب آستان قدس رضوی ہر زائر کو ایک کتاب ھدیہ کے طور پر پیش کرے گا۔ اور پچھلے سال اس مدیریت کی کوششوں سے ایک میلن کتابیں اور ثقافتی مصنوعات کو جو کہ عربی ، انگلش ، اردو، فرانسوی اور آذری میں لکھی گئیں اور مخاطبان کو دی گئیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬