‫‫کیٹیگری‬ :
14 July 2017 - 11:22
News ID: 428996
فونت
حجت الاسلام مختار امامی :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا : ضیاء کی روحانی اولاد قومی سلامتی کے اداروں اور عدلیہ کو دشنام دینے سے باز رہے ۔
حجت الاسلام مختار امامی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان حجت الاسلام مختار امامی نے کہا ہے کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ کو جلد فیصلہ سنا دینا چاہیئے تاکہ پاکستانی عوام کی بے چینی دور ہو اور ملکی خزانوں اور عوام کے خون پسینے کی کمائی پر ڈاکہ ڈالنے والے بے نقاب ہوسکیں۔

انہوں نے بیان کیا : ن لیگی وزراء ملک میں خانہ جنگی کرانے کے درپے ہیں، سلامتی کے اداروں اور عدلیہ کو بدنام کرنے کا ایجنڈا کیا ان کو ان کے دوست مودی نے دیا ہے؟ ہم ان شرپسندوں کی جانب سے ملکی سلامتی کیخلاف ہر سازش کی راہ میں محب وطن قوتوں سے مل کر دیوار بنیں گے۔

 ہمارے حکمران ملک سے زیادہ اپنے مفادات کی تحفظ کیلئے سرگرداں ہیں، ملک سے کرپشن کے خاتمے کے بغیر دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں، پاناما کیس میں حکمران جماعت کی بوکھلاہٹ اس بات کی غمازی ہے کہ ن لیگ دھونس دھاندلی کیساتھ سپریم کورٹ کو یرغمال بنانے کی کوشش کر رہی ہے جسے کوئی بھی محب وطن برداشت نہیں کریگا، سپریم کورٹ پر حملہ آمریت کی گود میں پرورش پانے والوں کا وطیرہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ضیاء کی روحانی اولاد قومی سلامتی کے اداروں اور عدلیہ کو دشنام دینے سے باز رہے، موجودہ حکمران ملک میں مسلکی تقسیم کے ذریعے نفرتیں پھیلانے کی سازش کر رہے ہیں، عوام غربت کے ہاتھوں خودکشی کرنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کیساتھ ن لیگ کے وزراء کے قریبی مراسم ہیں، دہشت گردوں کے یہ سیاسی سرپرست پاناما کی آڑ میں دہشتگردی کیخلاف ملکی سلامتی کے خاطر جان دینے والے قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی میں مصروف ہیں، یہ ایک منظم منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔

حجت الاسلام مختار امامی نے کہا کہ انشاء اللہ ہم ان ملک دشمنوں کے عزائم سے بخوبی واقف ہیں اور ان کے مذموم مقاصد کو کھبی کامیاب نہیں ہونے دینگے، خدا پاکستان کو سلامت رکھے اور ہمارا حامی و ناصر ہوں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬