‫‫کیٹیگری‬ :
18 July 2017 - 12:52
News ID: 429061
فونت
حجت الاسلام مبارک موسوی :
مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل نے کہا : ن لیگ کی کرپٹ حکومت کو بچانے میں دہشتگردوں کے سیاسی سرپرست پیش پیش ہیں ۔
حجت الاسلام سید مبارک موسوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام مبارک موسوی نے ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا : پانامہ سکینڈل منطقی انجام تک پہنچ کے رہیگا، قوم کی نظریں عدالت عالیہ پر ہیں، ہم ملکی سلامتی کو آل شریف کی بادشاہت پر قربان نہیں ہونے دینگے۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار کی ہوس نے آل شریف کو اندھا کر دیا ہے، جے آئی ٹی، عدلیہ اور قومی سلامتی کے ادروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرکے ن لیگی وزراء ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، جسے باشعور محب وطن عوام کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

انہوں نے بیان کیا :  قوم متحد ہیں اور انشااللہ بہت جلد کرپٹ مافیا اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں، ن لیگ کی کرپٹ حکومت کو بچانے میں دہشتگردوں کے سیاسی سرپرست پیش پیش ہیں، لیکن کوئی بھی طاقت ملکی وسائل پر ڈاکہ ڈالنے والوں بچا نہیں سکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 6 اگست کو قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی پر اسلام آباد میں تاریخی اجتماع منعقد ہوگا، جو دہشتگردی اور کرپشن کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا، اجلاس میں ایم ڈبلیوایم یوتھ ونگ اور لاہور کے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬