‫‫کیٹیگری‬ :
23 July 2017 - 14:37
News ID: 429138
فونت
حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری :
شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر نے کہا : دہشت گرد انسانیت کے دشمن اورخونی درندے ہیں جن کاکسی مذہب و مسلک سے تو دور، انسانیت سے بھی دور کا واسطہ نہیں ۔
حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ سخت اقدامات کے باوجود دہشت گردی کا جاری رہنا ریاستی اداروں کے لئے چیلنج ہے۔

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ہزارہ برادری کے افرادپر دہشت گردانہ حملے سے واضح ہوگیا کہ سکیورٹی اداروں کے اقدامات ناکافی ہیں۔

تعزیتی بیان میں قیمتی جانی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ تا پارا چنار دہشت گرد پھر ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے بدامنی کا بازار گرم کرنے کی کوشش کررہے ہیں جنہیں روکنا ہوگا اور فیصلہ کن آپریشن کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن اورخونی درندے ہیں جن کاکسی مذہب و مسلک سے تو دور، انسانیت سے بھی دور کا واسطہ نہیں۔

معصوم لوگوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور شہداءکے بلندی درجات کی دعاکرتے ہوئے حجت الاسلام سبطین سبزواری نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروںکے خلاف بھی کارروائی کی جائے ، تاکہ دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کیا جاسکے ۔

انہوں نے کہاہے کہ بلوچستان میں سی پیک کی کامیابیوں کے دعوے کرنے والی حکومت اور اداروں کا ہزارہ برادری کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکامی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

ایک عرصے سے ملت جعفریہ ملک بھر خصوصا پاراچنار، کوئٹہ اور ڈیر ہ اسمعٰیل خان میں لاشیں اٹھار ہی ہے۔مگربے حس حکومت سے ابھی تک دہشت گردوں کا نیٹ ورک نہیں توڑا جاسکا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬