‫‫کیٹیگری‬ :
26 July 2017 - 18:27
News ID: 429188
فونت
جواد ظریف:
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے عرسال میں حزب اللہ اور لبنانی فوج کی کامیابی کو عالم اسلام کے لئے ایک درس قرار دیا ہے۔
محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ نے تہران میں لبنانی پارلیمنٹ میں استقامتی فرنٹ کے حامی دھڑے کے بعض ممبران سے ملاقات کے موقع پرعرسال کے علاقے میں مزاحمتی محاذ کی کامیابی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عرسال میں دہشتگرد اور تکفیری عناصر کے خلاف لبنانی فوج اور مزاحمتی فرنٹ کی حالیہ فتح عالم اسلام کے لئے ایک درس ہے اور باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے بڑی سے بڑی کامیابیاں حاصل کی جا سکتی ہیں۔

محمد جواد ظریف نے مقبوضہ فلسطین کی حالیہ صورتحال اور ناجائز صہیونی حکومت کے جرائم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگرعالم اسلام اختلافات کو پس پشت ڈال دے اور آپس میں متحد ہو جائے تو صہیونی ہرگزاپنی جارحانہ کارروائیاں جاری نہیں کرسکیں گے۔

حزب اللہ لبنان کے جوانوں نے شام کے علاقے مغربی القلمون کی پہاڑیوں اور لبنان میں عرسال کے ٹیلوں کو دہشت گـردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے اکیس جولائی دوہزار سترہ سے آپریشن شروع کر رکھا ہے۔

ابتدائی تین دن میں لبنان کے ستر فیصد علاقوں کو دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے جبکہ آپریشن کے چوتھے دن عرسال کے مشرق میں واقع وادی الخیل اور حصن الخربہ کو بھی النصرہ دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کراتے ہوئے اسے اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

حزب اللہ لبنان کے جوانوں کی پیشقدمی کے باعث النصرہ گروہ کے بہت سے دہشت گرد مشرقی عرسال میں داعش کے زیر تسلط علاقوں کی جانب فرار کر گئے ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬