‫‫کیٹیگری‬ :
27 July 2017 - 12:20
News ID: 429202
فونت
حرم امیر المومنین (ع) میں مدارس وقف الشیعہ کے طلاب کے لئے ثمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا انتظام حرم کے شعبہ امور دینیہ نے کیا تھا ۔
حرم علوی (ع)

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم امیر المومنین (ع) میں مدارس وقف الشیعہ کے طلاب کے لئے ثمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا انتظام حرم کے شعبہ امور دینیہ نے کیا تھا ۔

شعبہ تعلیم دینی  کے نگران شیخ سعد سامی نے حرم کی میڈیا ٹیم کو بتایا کہ حرم علوی(ع) کی جانب سے سارا سال مختلف مراحل کے طلاب کی دینی و اخلاقی تعلیم کا سلسلہ جاری رہتا ہے اسی غرض سے گرمیوں کی چھٹیوں میں ثمر کیمپ کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں ان طلاب کو فقہ ،عقاید ،سیرت معصومین قرآن کی تعلیمات سے آگاہ کیا جاتا ہے ۔

اسی سلسلہ میں عمار یاسر ھال میں ایک ثمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں بغداد ،بابل ،دیوانیہ اور بصرہ کے ایک سو بیس طلاب نے شرکت کی ان طلاب نے حوزہ علمیہ کے جید استاذہ سے استفادہ کیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬