نائب ایرانی وزیر خارجہ عرب اور افریقی امور حسین جباری انصاری نے اپنے عراق کے دورے میں کربلا کے گورنر جنرل سے ملاقات کے دوران زائرین کے حوالے سے باہمی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائب ایرانی وزیر خارجہ عرب اور افریقی امور حسین جباری انصاری نے اپنے عراق کے دورے میں کربلا کے گورنر جنرل سے ملاقات کے دوران زائرین کے حوالے سے باہمی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
اس ملاقات میں دونوں عہدیداروں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیے۔
نائب ایرانی وزیر خارجہ نے ایرانی زائرین سمیت اربعین کے جلوس کے انعقاد کے حوالے سے اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
انہوں نے تہران،بغداد کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کو مثالی قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے عوامی رابطوں کی توسیع پر زور دیا۔
انہوں نے کربلا میں بارگاہ امام حسین (ع) کے مقدس مقام کے توسیع کے منصوبوں کا قریب سے جائزہ لیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے