‫‫کیٹیگری‬ :
30 July 2017 - 16:55
News ID: 429246
فونت
آستان قدس رضوی کے ادارہ روابط عامہ اور میڈیا کے امور کے ذریعہ؛عشرہ کرامت میں روزانہ ۲۴ صفحات پر مشتمل مجلہ بنام"حرم" منتشر ہورہا ہے۔
آستان قدس رضوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عشرہ کرامت کے پیش نظر اور حرم مطہر رضوی کے پروگراموں اور خدمات کی انفارمیشن کی خاطر روزانہ ۲۴ صفحات پر مشتمل مجلہ بنام"حرم" منتشر ہورہا ہے۔

مجلہ حرم میں گذشتہ سالوں کی نسبت تین گنا اضافہ ہوچکا ہے اور ۸ صفحات سے ۲۴ صفحات میں تبدیل ہوچکا ہے کہ جن میں ۱۲ صفحات پر آستان قدس رضوی سے متعلق اخبار اور تصاویر اور ۴ صفحات بچوں سے مخصوص پروگرام ہیں اور ۴ صفحات عربی ، اردو اور انگلش زبان میں غیرایرانی زائرین  سے مخصوص ہیں۔

اس جدید مجلہ حرم   کو پانچ حصوں پر تقسیم کیا گیا ہے کہ جس کا حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی برکت سے عشرہ کرامت میں آغاز ہوا اور  روزانہ ۸ صفحات میں مخاطبین سے مربوط موضوعات بیان ہوتے ہیں۔ یہ پانچ حصے اس طرح ہیں :خواتین ، ثقافتی انجمنیں، حوزہ علمیہ اور یونیورسٹی کے افراد،مختلف طبقات کے افراد اور آستان قدس رضوی کے خادمین اور کام کرنے والے افرادسے متعلق۔ یہ مجلہ عشرہ کرامت میں مسلسل منتشر ہوگا اور پھر پورے سال مختلف اوقات میں منتشر ہوتا رہے گا۔

حرم کے مجلات حرم مطہر رضوی کے تمام ورودی دروازوں ، بلدیہ آفس، ائیرپورٹ، ریلوے اسٹیشن، روڈویز اسٹیشن، حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا  اور حضرت  شاہ چراغ کے  روضہ منورہ میں تقسیم ہوتے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬