‫‫کیٹیگری‬ :
01 August 2017 - 18:32
News ID: 429279
فونت
حجت الاسلام والمسلمین سید علی رضوی:
ایک عالم دین نے اس بیان کے ساتھ کہ اہل بیت علیہم السلام کی معرفت میں پہلا قدم ان کے وجود کو درک کرنا ہے ، کہا: اہل بیت علیہم السلام کی معرفت انسانی سعادت کا سبب ہے۔
حرم امام رضا ع

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام والمسلمین سید علی رضوی نے اردوزبان شہیدوں کے خاندانوں کے ساتھ کوثر ہال میں آداب زیارت اور اس عمل کا خداوندعالم کے نزدیک ثواب کے متعلق کہا: آئمہ طاہرین علیہم السلام سےتوسل اور ان حضرات کے کلام کو سمجھنا دنیا و آخرت میں فلاح و کامیابی کا راستہ ہے ۔

ان عالم دین نے حضرت امام علی رضا علیہ السلام سے ایک حدیث نقل کی کہ حضرت نے فرمایا: إنّ النّاسَ لَو عَلِمُوا مَحاسِنَ کَلامِنا لَاتَّبَعُونا اگر لوک ہمارے کلام کی خوبیوں سے آشنا ہوجائیں تو یقینا ہماری اتباع کریں گے، کہا: عبودیت و بندگی کا تحقق اہل بیت علیہم السلام  کے وسیلہ سے ہی ہے۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ انسان کے جس قدر بھی اولیاء الہی سے روابط اچھے ہونگے اتنے ہی اس کے اعمال میں معنوی رنگ و بو نظر آئے گی ، کہا: ہر مسلمان کے اعمال کی قبولیت اہل بیت علیہم السلام سے متصل ہونے میں ہے ان کی اطاعت و اتباع انسان کی سعادت مندی کا سبب ہے۔

حجۃ الاسلام رضوی نے کہا: گناہ و محرمات کو ترک کرنا اہل بیت علیہم السلام کے مقامات  کو درک کرنے کا ایک راستہ ہے  اس لیے کہ انسان جس وقت محرمات و گناہ کو ترک کردے گا توتقوی اور پاکیزگی اس کے باطنی حصہ  اور ضمیر کو روشن کردے گی کہ جو دل و روح کے نورانی ہونے کا سبب ہوگی ۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اہل بیت علیہم السلام سے دوستی و محبت کی سب سے پہلی شرط خداوندعالم کی اطاعت اور گناہوں سے پرہیز کرنا ہے ، کہا: حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کی معرفت کے ساتھ زیارت زائر کو حضرت کے مقامات و کرامات کی طرف متوجہ کرتی ہے اور یہی پروردگار سے قربت کے ذریعہ ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین رضوی نے کہا: حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ پر حاضری ہر مسلمان کی آرزو ہے تاکہ اپنے ہاتھوں کو اس روضہ  میں آکر آسمان کی طرف بلند کرے اور راز و نیاز و نماز میں مشغول ہواور اس طرح قربت الہی کو حاصل کرے۔

قابل ذکر ہے کہ  عشرہ کرامت میں اردو زبان زائرین کے لیے محفل و مقاصدہ، علمی ثقافتی مقابلے  اور انعامات کی تقسیم بھی پروگرام میں شامل ہے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬