‫‫کیٹیگری‬ :
06 August 2017 - 14:38
News ID: 429351
فونت
حجت الاسلام حسن ظفر نقوی :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما نے کہا : آج الحمد اللہ مجلس وحدت مسلمین شہید قائد حجت الاسلام عارف حسین الحسینی کے مشن پر گامزن ہے۔
حجت الاسلام حسن ظفر نقوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما حجت الاسلام حسن ظفر نقوی نے دیگر مرکزی رہنماؤں کے ہمراہ پریڈ گراؤنڈ شکر پڑیاں کا دورہ کیا اور شہید قائد عارف حسینی کی 29ویں برسی کے سلسلے میں ہونے والی مہدی (ع) برحق کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب بھی کیا اور کہا کہ قائد شہید حجت الاسلام عارف حسین الحسینی کے افکار پوری قوم کے لئے مشعل راہ ہیں۔ وہ وحدت و اخوت کے داعی تھے۔

انہوں نے ضیائی نظام کو وطن عزیز کی نظریاتی سرحدوں سے متصادم قرار دے کر آواز بلند کی۔ منافرت کی سیاست کے مقابلے میں بھائی چارے کو فروغ دیا۔ ملک دشمن قوتوں کے لئے سب سے زیادہ تکلیف دہ امر امت مسلمہ کی یکجہتی اور اتحاد رہا ہے، ان مذموم عناصر نے ہر اس شخصیت اور جماعت کی راہ میں ہمیشہ رکاوٹیں کھڑی کی ہیں، جو اتحاد بین المسلمین کے فروغ کی بات کرتا ہے۔

انہوں نے بیان کیا : آج الحمد اللہ مجلس وحدت مسلمین شہید قائد حجت الاسلام عارف حسین الحسینی کے مشن پر گامزن ہے۔ اس جماعت نے ہمیشہ اتحاد و اخوت کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔ یہ جماعت مظلومین کی حمایت کا علم لے کر میدان میں نکلی ہے، مظلوم کا تعلق چاہے جس مذہب مسلک یا جماعت سے ہو، ہم نے ہمیشہ اس کی حمایت کی ہے۔

حجت الاسلام حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون سے ہمارا اختلاف اصولی اور ملک وقوم سے محبت کی بنیاد پر ہے۔ قوم کا سرمایہ لوٹنے والوں کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانے والے مفاد پرست اور موقع شناس اور کاروباری ذہنیت کے لوگ ہیں، جن کا مقصد مفادات کا حصول ہے۔ ایسے لوگوں کو ملک و قوم کے نقصان سے کوئی غرض نہیں۔

انہوں نے بیان کیا : ہم ہر اس شخص اور جماعت کے مخالف ہیں، جو ریاست اور قومی مفادات پر ذاتی و گروہی مفادات کو مقدم رکھے۔ ہمارا موقف دو ٹوک اور واضح ہے۔ ہمارے تعاون اور تعلق کی بنیاد حب الوطنی ہے۔ ملک لوٹنے والوں سے پوری قوم بیزار ہے۔ مہدیؑ برحق کانفرنس مذہبی ان طاقتوں کا عظیم الشان اجتماع ثابت ہوگی، جو ارض پاکستان کی سالمیت و استحکام کے لئے مصروف عمل ہیں۔ سنی اتحاد کونسل، عوامی تحریک، جمعیت علمائے اسلام نیازی سمیت دیگر جماعتوں کے مرکزی رہنماء اس کانفرنس میں شریک ہوں گے۔

رہنما مجلس وحدت مسلمین نے بتایا کہ کانفرنس کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ بیس ہزار سے زائد نشستوں کا بندوبست کیا جا چکا ہے۔ اجتماع میں شرکت کی غرض سے پورے ملک سے قافلے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔ موثر سکیورٹی انتظامات کے لئے حکمت عملی طے کر لی گئی ہے۔ وفاقی انتظامیہ سمیت ایم ڈبلیو ایم اسکاوٹس کے سینکڑوں کارکنان مختلف داخلی و خارجی راستوں پر پروگرام کے اختتام تک موجود رہیں گے۔ کانفرنس میں ہزاروں کی تعداد میں مرد، خواتین اور بچے موجود ہوں گے۔ لہذا سی ڈی اے جلسہ گاہ میں پانی کی بروقت فراہمی کو یقینی بنائے۔

انہوں نے کہا کہ شہید قائد کی برسی کا یہ اجتماع وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا ایک تاریخی اجتماع ثابت ہوگا۔ پریس کانفرنس میں حجت الاسلام احمد اقبال رضوی، حجت الاسلام مرزا یوسف حسین، حجت الاسلام محمد اقبال بہشتی، حجت الاسلام اعجاز بہشتی، حجت الاسلام ظہیر الحسن نقوی، اسد نقوی، حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی، ترجمان حجت الاسلام مختار امامی، حجت الاسلام دوست علی سعیدی، حجت الاسلام اصغر عسکری اور نثار فیضی سمیت دیگر مرکزی رہنما بھی موجود تھے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬