‫‫کیٹیگری‬ :
07 August 2017 - 16:56
News ID: 429368
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ایران اور پاکستان کے اقتصادی تعاون میں توسیع کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ڈاکٹر علی لاریجانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے تہران میں پاکستان کی سینیٹ کے چیئرمین میاں رضاربانی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران اور پاکستان کا مشترکہ ہدف طویل المیعاد اور اسٹریٹیجک تعلقات کی برقراری ہے کہا کہ پاکستان دوست اور برادر ملک ہے اور ایران کی خارجہ پالیسی میں اس کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔

انہوں نے کہاکہ مختلف شعبوں منجملہ انرجی اور علاقے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بارے میں مذاکرات انجام پائے ہیں۔

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ایران اور پاکستان کے مابین پارلیمانی تعاون کے بارے میں کہا کہ پاکستانی سینیٹ کے چیرمین نے تجویزپیش کی ہے کہ دونوں ملکوں کی پارلیمانوں کے درمیان ایک مفاہمتی نوٹ پر دستخط ہوں تاکہ دونوں ملکوں کی پارلیمانوں کے مختلف شعبے باہمی تعاون کرسکیں اور ایران نے اس تجویز کا خیر مقدم کیا ہے۔

پاکستان کی سینیٹ کے چیئرمین نے بھی اس مشترکہ پریس کانفرنس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کی تقریب حلف برداری میں پاکستانی وفد کو دعوت دینے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات نئے نہیں ہیں بلکہ دونوں ملکوں کے تعلقات تاریخی ہیں اور ان تعلقات کے گہرے ثقافتی اور مذہبی پہلو ہیں اوربین الاقوامی تعلقات میں دونوں ملکوں کے موقف ایک جیسے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ پارلیمانی تعلقات کے قالب میں ایران اور پاکستان کے قریبی تعلقات ہیں اور پاکستان امید کرتاہے کہ مستقبل میں دونوں ملکوں کی پارلیمانوں کے درمیان تعاون کی مفاہمتی نوٹ پر دستخط ہوجائیں گے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬