اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے فلسطینی تنظیم حماس کے وفد نے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران اپنی پوری طاقت اور توانائی کے ساتھ فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت جاری رکھےگا۔
![محمد جواد ظریف](/Original/1395/05/27/IMG06051889.jpg)
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے فلسطینی تنظیم حماس کے وفد نے ملاقات اور گفتگو کی۔
حماس کا وفد صدر حسن روحانی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے سلسلے میں تہران کے دورے پر ہے حماس کے وفد نے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات میں مسئلہ فلسطین کی بھر پور حمایت کرنے پر ایرانی قوم اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے حماس کے وفد سے ہونے والی ملاقات میں کہا کہ ایران فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت جاری رکھےگا اور ایران اپنی پوری طاقت اور قدرت کے ساتھ فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے