‫‫کیٹیگری‬ :
08 August 2017 - 22:02
News ID: 429389
فونت
حرم امیر المومنین (ع) کے شعبہ ثقافت کی جانب سے قوت گویائی اور سماعت سے محروم افراد کے لئے دینی پروگرام کا اجرا کیا گیا۔
حرم امیر المومنین (ع)

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم امیر المومنین (ع) کے شعبہ ثقافت کی جانب سے قوت گویائی اور سماعت سے محروم افراد کے لئے دینی پروگرام کا اجرا کیا گیا۔

اس پروگرام کے نگران شیخ مھند خاقانی نے بتایا کہ جب ہم نے قوت گویائی اور سماعت سے محروم لوگوں کی مشکلات پر غور کیا تو ہمیں اس بات کا احساس ہوا کہ وہ بھی دینی معلومات کے حصول کا شوق رکھتے ہیں لیکن اپنی اس محرومی کی وجہ سے ایسا نہیں کرپاتے ۔

انہوں نے بیان کیا : اس کام کے لئے حرم علوی(ع) نے خصوصی اہتمام کیا اور انہیں فقہ ،عقاید،اور اخلاق کے عنوان پر دروس کا اہتمام کیا تو ان افراد کی جانب سے گہری دلچپسی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔

اسی طرح استاد جواد مزعل نے جو کہ ان افراد کے لئے ترجمہ کی ذمہ داری ادا کرتے ہیں نے اپنے بیان میں کہا کہ حرم امیر المومنین (ع) کی جانب سے یہ امر نہایت خوش آیند ہے اور اس طبقہ کے لئے عظیم خدمت شمار ہوگی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬