‫‫کیٹیگری‬ :
11 August 2017 - 22:55
News ID: 429437
فونت
لبنان کے وزیر دفاع یعقوب ریاض :
لبنان کے وزیر دفاع نے کہا : امیر المومنین(ع) کی شخصیت کو بے مثال اور عدالت ، انسانیت اور شجاعت کا نمونہ ہیں ۔
لبنان کے وزیر دفاع

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے وزیر دفاع یعقوب ریاض نے زیارت امیر المومنین (ع) کا شرف حاصل کیا اس موقع پر انہیں حرم کے مختلف مقامات کی زیارات کروائی گئی ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق زیارت کے بعد لبنان کے وزیر دفاع یعقوب ریاض نے حرم علوی(ع) کی نگران کمیٹی سے ملاقات کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے امیر المومنین(ع) کی شخصیت کو بے مثال قرار دیا اور انہیں عدالت ،انسانیت اور شجاعت کا نمونہ قرار دیا۔

یعقوب ریاض نے  امیر المومنین(ع) کے طرز زندگی کو جنت کی ضمانت سے تشبیہ دی۔

اس موقع پر انہیں حرم کے جاری منصوبوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬