‫‫کیٹیگری‬ :
13 August 2017 - 14:56
News ID: 429463
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے کہا : کوئٹہ میں سانحہ کےوقت وزیراعلی بلوچستان کی لاہور میں نااہل وزیراعظم کے استقبالیہ میں موجودگی افسوسناک ہے ۔
حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری نے پشین اسٹاپ کوئٹہ میں ایف سی اہلکاروں پر خودکش حملے میں فوجیوں اور شہریوں کی قیمتی جانوں کے نقصان پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز کہ جشن آزادی سے ۲ روز قبل بم دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ناقابل تلافی نقصان ہے۔

انہوں نے کہاکہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے درندے ہیں جو کسی رعایت کے مستحق نہیں،دہشت گرد طاقتیں بلوچستان کو عدم استحکام کا نشانہ بنا کر سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، قوم و ملک کے دشمن کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں کالعدم مذہبی جماعتیں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہیں، جوکبھی ہزارہ شیعہ شہریوں اور کبھی سکیورٹی فورسز کو اپنی بربریت کا نشانہ بناتی ہیں،بھارت اور ملک دشمن قوتوں پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کے لیے کالعدم جماعتوں کو استعمال کر رہے ہیں،سیکورٹی فورسز پر حملے کی یہ بزدلانہ کاروائی ہمارے عزم و حوصلے کو پست نہیں کر سکتی۔

داعش اور کالعدم تنظیموں کہ خلاف اقدامات ناگزیر ہوچکے ہیں،کوئٹہ میں سانحہ کےوقت وزیراعلی بلوچستان کی لاہور میں نااہل وزیراعظم کے استقبالیہ میں موجودگی افسوسناک ہے،حکمران جماعتی وفاداریاں نبھانے کے بجائے قومی سلامتی واستحکام پر توجہ دیں ۔

حجت الاسلام راجہ ناصرعباس نے سانحہ میں شہید ہونے والوں کے غم زدہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ مجلس وحدت مسلمین دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے، اپنے پیاروں کے بچھڑنے کا غم ملت تشیع سے زیادہ بہتر کوئی نہیں سمجھ سکتا جس نے بیک وقت سو سو عزیزوں کے جنازے اٹھائے لیکن کبھی وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کا سودا نہیں کیا۔

انہوں نے شہداء کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ہے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬