‫‫کیٹیگری‬ :
15 August 2017 - 22:47
News ID: 429503
فونت
آیت الله طبسی:
آیت الله طبسی نے معاشرے میں دینی شعائر کی اشاعت کو ضروری جانا ہے اور کہا : لوگوں کے عقیدے کی حفاظت میں اور دینی شہبات کا جواب دینے میں دینی تقاریب کا کردار غیر قابل انکار ہے ۔
آیت الله طبسی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں جامعہ مدرسین کے ممبر آیت الله نجم الدین طبسی نے اس اشارہ کے ساتھ کہ دشمنوں کی طرف سے آج کل ولایت و امام کے موضوع ہر بڑے پیمانہ پر حملہ ہو رہا ہے وضاحت کی : دو زمانہ میں شیعوں پر سخت حملہ ہوا ہے ؛ سب سے پہلے معاویہ کے زمانہ میں اور اس کے بعد ابھی کے موجودہ حالات میں کہ اس سلسلہ کے ماہرین نے موجودہ زمانہ کو معاویہ کے زمانہ سے زیادہ کہیں زیادہ شیعوں پر حملہ کا زمانہ جانا ہے ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ الہی لطف و کرم سے دشمنوں کی طرف سے حملے کے مقابلہ میں شیعوں کی طرف سے اچھے رد عمل پیش ہوئے ہیں لیکن یہ کافی و قابل مطلوب نہیں تھا اور نہیں ہے کہا : امامت و ولایت کا مسئلہ اسلام کا رکن ہے اور اسی وجہ سے دشمنوں کی طرف سے تمام جوانب پر حملہ کیا جا رہا ہے ۔

آیت الله طبسی نے اس بیان کے ساتھ کہ ولایت فقیہ ولایت مہدی آل محمد (ص) کی شعاع ہے بیان کیا : دشمن اپنی تمام قوتوں کو سوشل نیٹ ورک و انٹرنٹ اور سٹلائیٹ چائنل پر لگا دی ہے تا کہ ولی فقیہ کے کردار کو اسلام کے مقصد کو فروغ دینے میں مورد سوال قرار دے کہ الہی لطف و کرام سے اس زمانہ میں وہ اپنے اس برے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں ۔

حوزہ علمیہ قم میں جامعہ مدرسین کے ممبر نے اس اشارہ کے ساتھ کہ ولایت و امامت کے مباحث میں بعض شبہات خاص اہمیت کے ساتھ بیان کئے جاتے ہیں اظہار کیا : اس میں سے ایک شبہہ امام زمانہ (عج) کی ولادت کے سلسلہ میں ہے ، دشمنوں کا کہنا ہے کہ اس زمانہ میں سخت حالات جو بنی امیہ نے حاکم کر دیا تھا امام زمانہ (عج) کی ولادت نہیں ہوئی ہے اور ان کا دعوا اس طرح ہے کہ اس کو ثابت کرنے کے لئے ان کے پاس ایک بھی دلیل نہیں ہے جو وہ پیش کر سکیں ۔

انہوں نے اس اشارہ کے ساتھ کہ بہت ساری روایات و دلائیل اس شبہہ کے جواب میں پائے جاتے ہیں وضاحت کی : امام حسن عسکری (ع) امام زمانہ (عج) کی ولادت کے پانچ سال پہلے سے ان کے سلسلہ میں وسیع پیمانہ پر خبر رساںی کر رہے تھے ، بہت سارے لوگ امام زمانہ (عج) کی ولادت کے بعد ان کی زیارت کا شرف حاصل کیا کہ جو بیان کر رہی ہے کہ دشمنوں کے شبہات بغیر دلیل و بنیاد کے ہیں ، یہ حق تعالی کا وعدہ ہے کہ زمین کبھی بھی حجت خدا سے خالی نہیں رہ سکتا اور اہل زمین والوں پر سے جتنی بھی آفت و بلا دور ہو رہی ہیں وہ اسی حجت خدا کے وجود کے برکت سے ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں فقہ و اصول کے درس خارج کے استاد نے عقیدے کو محفوظ رکھنے اور اسے محفوظ کرنے کی ذمہ داری سب لوگوں پر جانا ہے اور وضاحت کی : ناب محمدی (ص) تعلمیات کو معاشرے میں اشاعت کرنے کی ذمہ داری ہم سب لوگوں کی ہونی چاہیئے اور تمام قوت و روشن خیالی کے ذریعہ معاشرے میں خاص کر جوانوں کے درمیان اسے بیان کریں ؛ اس میدان میں سستی و کاہلی جائز نہیں ہے ۔

انہوں نے معاشرے میں شعائر دین کی اشاعت کو ضروری جانا ہے اور کہا : گھروں میں مجالس اور دینی جلسات کو کم نہ سمجھیں ؛ دینی تقاریب کا کردار عقیدے کی حفاظت اور دینی شبہات کا جواب دینے میں غیر قابل انکار ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں جامعہ مدرسین کے ممبر نے اس تاکید کے ساتھ کہ جب دینی تقاریب گھروں کے اندر منعقد ہوتی ہے تو اس کے بعد ڈش و سٹلائیٹ چائینل کی جگہ اس گھر میں باقی نہیں رہتی ہے بیان کیا : اینٹرنٹ کو بھی مناسب موقع جانیں اور مکمل مہارت و علم کے ساتھ اس میدان میں اتریں اور جان لیں کہ حقیقی تشیع کے اقدار زمان و مکام کو نہیں جانتے ہیں ۔

 آیت الله طبسی نے بغیر مہارت و علم کے انٹرنٹ کے میدان میں وارد ہونے کو باعث نقصان جانا ہے اور اظہار کیا : دشمنوں کے شبہات و اعتراضات کے خطرہ سے مقابلہ کے لئے خود کو پوری طرح مہارت کے ساتھ تیار کریں ؛ اینٹرنٹ پر دینی شبہات و اعتراضات کا جواب دینا سب کے بس کا نہیں ہے اس کے لئے مہارت کی ضرورت ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۷۹۹/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬