‫‫کیٹیگری‬ :
24 August 2017 - 21:31
News ID: 429547
فونت
حجت الاسلام و المسلمین انصاریان :
حجت الاسلام والمسلمین انصاریان نے کہا : معاشرہ اس وقت معنوی ترقی حاصل کر سکتا ہے کہ جب اخلاق و تعلیم اس مسئلہ میں نمایا کردار اپنائے ؛ اخلاق مداری سبب ہوتا ہے کہ انسانی معاشرے میں پائے جانے والے بہت سارے مسائل حل ہو جائیں ۔
انسانی کرامت و منزلت اور اقدار کا انحصار اخلاق میں ہے

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ کے مشہور و معروف استاد حجت الاسلام و المسلمین حسین انصاریان نے ھمدان کے مسجد مھدیہ میں انسانوں کی مدد کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اہل بیت علیہم السلام اور اسی طرح اسلام کے بزرگ و خدا والے علماء کی ایک سیرت معاشرے میں لوگوں کی مشکلات حل کرنا تھا ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : وہ عالم جو اپنے علم سے استفادہ نہ کرے اور لوگوں کی مدد نہ کرے اس درخت جیسا ہے کہ جس میں پھل نہیں ہے ، جیسا کہ طبیب و ڈاکٹر جو لوگوں کی مشکلات کو حل نہ کرے وہ معاشرے میں بے فائدہ شخص ہے ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ اہل بیت علیہم السلام معاشرے اور لوگوں کی فکر میں تھے اظہار کیا : امام حسن مجتنی علیہ السلام سماج میں جو مقام و منزلت رکھتے تھے کہ جب ایک جوان شادی کرنا چاہتا تھا تو امام خود اس قضیہ میں وارد ہوئے اور اس جوان کی مشکلات کو حل کیا ۔

قرآن کر مفسر نے معاشرے میں پائے جانے والے غلط رسومات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : معاشرے میں جو ایک غلط رسم پائی جا رہی ہے وہ یہ ہے کہ بعض لوگ خود کو اعلی شان و منزل و مقام والا جانتے ہیں اور یہ شان و مقام و منزلت سوائے غرور کہ کچھ نہیں ہے اور اہل بیت علیہ السلام اعلی و بلند شان و منزلت کے حامل ہیں لیکن ہمیشہ لوگوں کی مشکلات حل کرنے کی کوشش میں رہتے تھے ۔

انہوں نے سماج میں پائے جانے والے غلط سختی کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اس زمانہ میں بعض خانوادے کی یہ فکر ہے کہ جوانوں کے ساتھ سختی کریں اور اس سے زیادہ مہر طلب کی جائے تا کہ طلاق میں کمی کا سبب ہو لیکن یہ مسئلہ بے بنیاد ہے ۔

حوزہ علمیہ کے استاد نے زندگی میں اخلاق مداری کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اظہار کیا : وہ چیز جو زندگی کی مضبوطی و بقا کا سبب ہوتا ہے اخلاق و جوان مردی ہے اور وہ چیز جو معاشرے کے استحکام و ثبات کا سبب ہوتا ہے اخلاق ، صبر و شکیبائی ہے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے وضاحت کی : جو شخص بد اخلاقی کا سامنا کرتا ہے وہ اس پر سختی و لڑائی سے اس کا جواب دے سکتا ہے اور لڑائی و اختلاف پیدا کر سکتا ہے اور اسی طرح وہ اپنے خوش اخلاقی سے اس کو لڑائی کو ختم بھی کر سکتا ہے ۔

حجت الاسلام و المسلمین انصاریان نے اپنی گفت و گو کے اختمامی مراحل میں بیان کیا : معاشرہ اس وقت معنوی ترقی حاصل کر سکتا ہے کہ جب اخلاق و تعلیم اس مسئلہ میں نمایا کردار اپنائے ؛ اخلاق مداری سبب ہوتا ہے کہ انسانی معاشرے میں پائے جانے والے بہت سارے مسائل حل ہو جائیں ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۵۵۵/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬