‫‫کیٹیگری‬ :
23 August 2017 - 21:55
News ID: 429611
فونت
بین الاقوامی کانفرنس" سفیران رضوان" جو کہ حضرت رضا علیہ السلام کی مقدس بارگاہ میں منعقد ہوئی ، امام جواد علیہ السلام کی سیاسی اور ثقافتی شخصیت کو تبیین و تشریح کیا گیا۔
کانفرنس سفیران رضوان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی کانفرنس" سفیران رضوان" میں رھبر معظم انقلاب  کے بین الاقوامی امور کے مشاورعلی اکبر ولایتی ۶۷۰ لوگ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے موجود تھے ، اھلبیت علیہم السلام کے ذاکروں نے حضرت جواد(ع) کے سوگ میں سوز وسلام اور نوحے پڑھے۔

حجت الاسلام والمسلمین سید جلال حسینی اس پروگرام کے پہلے مقرر تھے جنہوں نے امام کی شہادت کی مناسبت سے تسلیت عرض کی اور آئمہ معصومین علیہم السلام کے مختلف شخصیتی پہلوؤں اور معارف ناب اھل بیت علیھم السلام کی ترویج و تبلیغ پر روشنی ڈالی اور اسلام ناب کی دنیا میں تبلیغ پر تاکید کی۔

اس کانفرنس کے خصوصی خطیب بین الاقوامی امور میں رھبر معظم انقلاب کے مشاور علی اکبر ولایتی تھے جنہوں نے امام جواد(ع) کے  سیاسی اور ثقافتی کردار کو بیان کیا اور آپ علیہ السلام کا نامشروع خلفا کی حاکمیت خلاف مبارزہ میں جو کردار تھا اس کو بیان کیا جیسے مامون اور معتصم کے ساتھ مختلف روشوں سے مقابلہ اور منحرف اندیشوں کے خلاف مبارزہ کیا۔

اسی کانفرنس کے دوران’’ آرٹور لازدنیش‘‘ جو کہ یوکرائن سے تعلق رکھتے تھے اپنی زبان پر شھادتین جاری کرنے کے بعد دین مبین اسلام اور مذھب تشیع کو قبول کر لیا۔

ان مراسم کے اختتام پرحزب اللہ لبنان کے پہلے جنرل سیکرٹری اورصھیونیزم کے خلاف عوامی تحریک کے بانیوں میں سے شیخ راغ حرب کی بیٹی کی تکریم و تجلیل کی گئی اوراس شہید کے مقام کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شیلڈ بھی ھدیہ کی گئی۔/۹۸۸/ن۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬