‫‫کیٹیگری‬ :
27 August 2017 - 12:53
News ID: 429674
فونت
حجت الاسلام سید احمد اقبال رضوی :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا : عوام نے وطن عزیز سے جس وفاداری کا ثبوت دیا ہے ، وہ قابل تحسین ہے۔
 سید احمد اقبال رضوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام سید احمد اقبال رضوی نے تمام مرکزی ، صوبائی اور ضلعی مسئولین اور کارکنان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قائد وحدت حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پرلبیک کہتے ہوئے، عالم اسلام اورپاکستان کے ازلی دشمن امریکہ کے خلاف علامہ محمد اقبال ؒ اور قائد اعظم ؒکے غیور فرزندوں نے پاکستان میں 25 اگست کے ملک گیر یوم مردہ باد امریکہ سے یہ ثابت کردیا کہ ملک دشمن قوتوں کے مقابلے میں ہم سب ایک ہیں ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : پنجاب ، سندھ ، خیبرپختونخواہ ، بلوچستان ،آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور پاراچنارمیں امریکہ کے خلاف صدائے احتجاج کی صورت میں جس نفرت  کا اظہارکیا اور وطن عزیز سے جس وفاداری کا ثبوت دیاہے ، وہ قابل تحسین ہے۔

انہوں نے تاکید کی : میں ایک بار پھر آپ تمام برادرا ن اور خصوصاً میڈیا ٹیم کے تمام دوستوں کا جنہوں اپنی بھرپور کاوش سے اس احتجاج کو کامیاب بنانے میں اپنا بہترین رول ادا کیا ہے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اللہ تعالی آپ سب کی توفیقات خیر میں اضافہ فرمائے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬