‫‫کیٹیگری‬ :
29 August 2017 - 17:10
News ID: 429705
فونت
آستان قدس رضوی کے محترم متولی نےبتایا کہ حرم مطہر امیر المؤمنین علی علیہ السلام کو وسیع کرنے میں لکڑی کے جتنے بھی ضروری لوازمات ہیں وہ آستان قدس رضوی کی ووڈ انڈسٹری کمپنی کے توسط سے فراہم کئے جا رہے ہیں۔
آستان قدس رضوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام والمسلمین سید ابراھیم رئیسی نے آستان قدس رضوی کی ووڈ انڈسٹری کمپنی کے وزٹ کے دوران اس کمپنی کے تمام پروجیکٹ کا نزدیک سے جائزہ لیا اور اس کمپنی کے ماہرین اور سرپرستوں کے ذریعہ ان کی تمام فعالیتوں سے آشنا ہوئے ۔

مجلس خبرگان رھبری کی ھیئت رئیسہ کے رکن نے اس وزٹ کے دوران اخباری نمائندوں کی موجودگی میں بتایا کہ حرم مطہر امیر المؤمنین علی علیہ السلام کے صحن حضرت فاطمہ(س) کے دروازوں کے تمام تعمیراتی لوازمات کو آستان قدس رضوی کی ووڈ انڈسٹری کمپنی فراہم کر رہی ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : ملک عراق میں تمام عتبات مقدسہ اور آستان قدس رضوی کے درمیان بعثی حکومت کے خاتمہ کے بعد سے ھمکاری شروع ہو گئی ہے اور یہ ھمکاری روز بروز بڑھ رہی ہے اور آستان مقدس علوی کے لکڑی کے لوازمات کی آستان قدس رضوی کی ووڈ انڈسٹری کمپنی کی طرف سے فراہم اسی ھمکاری کا ایک نمونہ ہے۔

حکومتی مصلحتوں کو تشخیص دینے والی کونسل کے اس رکن نے بتایا کہ آستان علوی کے لئے تیار کئے جانے والے لکڑی کے تمام لوازمات اسلامی طرز کے مطابق بنائے جانے کے علاوہ بہت زیادہ مضبوطی اور استحکام کے حامل ہیں۔

انہوں نے بیان کیا : حرم مطہر حضرت امیر المومنین علی علیہ السلام میں توسیع کے دوران لکڑی کے تمام لوازمات کی فراہمی آستان قدس رضوی کی ووڈ انڈسٹری پر ہے اور اسی طرح ایرانی ھنرمند اور انجینئرز بھی صحن حضرت فاطمہ سلام اللہ علیھا کے پروجیکٹ میں شامل ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین رئیسی نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے آستان قدس رضوی کا اس سال چہلم امام حسین علیہ السلام کی راہپیمائی میں شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: گذشتہ سال پہلی بار آستان قدس رضوی کی طرف سے حضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کے حرم کی طرف جانے والے پیدل زائرین کو خدمات فراہم کرنے کے لئے موکب لگایا گیا اور ان موکب لگانے میں اس چیز کا خیال رکھا گیا کہ ایسی جگہ پر موکب لگائے جائیں جہاں پر زیادہ توجہ نہیں دی جاتی جس بنا پر مھران بارڈر کو انتخاب کیا گیا۔

آستان قدس رضوی کے محترم متولی نے کہاکہ اس سال بھی آستان قدس رضوی چہلم امام حسین علیہ السلام کے لئے پیدل آنے والے زائرین کو خدمات فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا: اس سال بھی آستان قدس رضوی کے موکب عراقی موکبوں کے ساتھ ھمکاری کریں گے اور ان شاء اللہ آستان قدس رضوی کی طرف سے اباعبد اللہ الحسین علیہ السلام کے زائرین کو جدید اور بہترین خدمات فراہم کی جائیں گی۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬