‫‫کیٹیگری‬ :
02 September 2017 - 16:58
News ID: 429775
فونت
حرم مطھر حضرت امام علی علیہ السلام سے متعلق امیرالمومنین (ع) سنٹر نے ۳۰ مذھبی کتابوں کے ترجمے کئے جانے کی خبر دی ۔
کتابیں

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم مطھر حضرت امام علی علیہ السلام سے متعلق امیرالمومنین (ع) سنٹر کے رابطہ عامہ کے ذمہ دار حسنین عماد شبع نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ۳۰ مذھبی کتابوں کے مختلف زبانوں میں ترجمے کئے جانے کی خبر دیتے ہوئے کہا: یہ کتابیں حرم مطھر حضرت امام علی علیہ السلام کی جانب سے طبع ہوکر فروخت کے لئے مارکیٹ میں دی جا چکی ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: حجت الاسلام شیخ محمد جواد مغنیہ کی تحریر کردہ کتاب «فضائل امام علی (ع)» اطالوی ، ترکی اور سوئڈش زبانوں میں ، شیخ محمد حسین آل کاشف الغطاء کی کتاب « شیعہ اور ان کے اصول» چینی اور انگلیش میں ، حجت الاسلام شیخ باقر شریف القرشی کی کتاب « ڈراونی ٹیریجڈی» فارسی اور اردو میں ، شیخ محمد جواد مغنیہ کی کتاب «علی و قرآن» انگلیش میں ترجمہ کی گئی ہیں ۔

حسنین عماد شبع نے واضح طور سے کہا: عنقریب حرم مطھر حضرت امام علی علیہ السلام کی رسمی ویب سائٹ پر ترکی اور آذری زبان کا اضافہ کیا جائے اور چینی زبان کے سلسلے میں کام کیا جارہا ہے ۔

انہوں نے امیرالمومنین (ع) سنٹر کی فعالیتوں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا: یہ سنٹر ، حرم مطھر حضرت امام علی علیہ السلام کے ثقافتی شعبہ سے متعلق ہے جس نے سن 2014 عیسوی میں دنیا کی مختلف زبانوں؛ فارسی، اردو، ترکی ، چینی انگلیش، اطالوی ، سوئڈیش میں اپنی فعالیتوں کا آغاز کیا ہے ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۸۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬