‫‫کیٹیگری‬ :
03 September 2017 - 14:02
News ID: 429788
فونت
علامہ سید علی قاضی عسکر :
علامہ سید علی قاضی عسكر نے کہا ہے کہ سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے اپنے پیاروں کا غم اب ہمارے دلوں میں تازہ ہے ۔
حجت الاسلام سید علی قاضی عسکر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد انقلاب اسلامی کے نمائندہ برائے امور حج علامہ سید علی قاضی عسكر نے کہا ہے کہ سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے اپنے پیاروں کا غم اب ہمارے دلوں میں تازہ ہے اور ہم اس سانحے کے متاثرین کو مکمل حقوق کی فراہمی کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

ان خیالات کا اظہار علامہ سید علی قاضی عسکر نے گزشتہ روز مکہ مکرمہ میں شہید ایرانی حجاج کی یاد میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ سعودی عرب شہدائے منیٰ کے لواحقین اور متاثرین کو معاوضہ کی ارائیگی کے لئے سنجیدہ ہے اور اس حوالے سے ہماری بھی کوششیں جاری رہیں گی۔

علامہ قاضی عسکر نے رواں سال کا حج میں ایرانی زائرین کی عزت، وقار اور سلامتی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سانحہ منی سعودی حکام کی نااہلی اور ناکامی کی علامت ہے اور اس المناک واقعے اسلامی ممالک بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اس سال ایرانی زائرین کے درمیان 15 ہزار اہل سنت زائر بھی شامل ہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ ایران حج میں وحدت اور یکجہتی کا خواہاں ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال کے حج کے لئے 600 کاروانوں پر مشتمل ساڑھے 86 ہزار ایرانی شہریوں نےحج کی سعادت حاصل کی جن میں 40260 مرد اور 40336 خواتین شامل تھے۔

ایرانی حجاج کو سعودی عرب بھیجنے کا آپریشن 30 جولائی سے 25 اگست تک جاری تھا۔ ایرانی حجاج کی وطن واپسی 6 ستمبر سے شروع ہوگی۔

یاد رہے کہ دو سال پہلے 64 ہزار ایرانی زائرین نے حج کے لئے سعودی عرب گئے جن میں سے 464 ایرانی حاجی منیٰ کو ہولناک سانحے میں شہید ہوگئے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬