‫‫کیٹیگری‬ :
05 September 2017 - 21:32
News ID: 429818
فونت
حجت الاسلام والمسلمین انصاریان:
حوزہ علمیہ کے مشہور و معروف استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ انسان آئمہ اطهار(ع) کی ملکوتی علم کے مقابلہ میں ہماری کچھ ذمہ داری ہے بیان کیا : انسان اگر جان لے کہ امامان معصوم (ع) کا علم ملکوتی ہے تو اس کی ذمہ داری ہے کہ ان کی پیروی کرے ؛ کیوںکہ بشریت کی نجات کا انحصار آئمہ اطہار کی پیروی پر ہے ۔
حجت الاسلام والمسلمین انصاریان

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق قرآن کریم کے مفسر و استاد حجت الاسلام والمسلمین حسین انصاریان نے گذشتہ شب مسجد امیر (ع) میں بیان کیا : کتاب شریف نہج البلاغہ میں حضرت امام علی (ع) کی تقاریر و خطوط و حکیمانہ بیانات کے صرف بعض حصے شامل ہیں ۔

انہوں نے وضاحت کی : کتاب نہج البلاغہ سے معلوم ہوتا ہے کہ امام علی علیہ السلام کا علم انسانی مکتب و علوم سے حاصل شدہ نہیں ہے کیوںکہ اگر ایسا ہوتا تو ان کے معلم و اساتید علم کے اس بے نہایت دریا کو اپنے نام سے ثبت کرتے اور امام کے کلام کے مقابلہ میں خاموشی اختیار نہیں کرتے اور اس بی نہات علم کے دعویدار ہوتے ۔

 حجت الاسلام والمسلمین انصاریان نے اس بیان کے ساتھ کہ انسان آئمہ اطهار(ع) کی ملکوتی علم کے مقابلہ میں ہماری کچھ ذمہ داری ہے ، انسان اگر جان لے کہ امامان معصوم (ع) کا علم ملکوتی ہے تو اس کی ذمہ داری ہے کہ ان کی پیروی کرے ؛ امام کا علم نور ہے اور نور کی ذمہ داری مقصد کو دیکھانا اور راہ کو روشن کرنا ہے ۔

حوزہ علمیہ کے مشہور و معروف استاد نے اس اشارہ کے ساتھ کہ اس دنیا میں مستجاب بد دعا اور دعاوں کا ایک سلسلہ ہے بیان کیا : دعا درخواست کے معنی میں ہے اگر آئمه اطهار (ع) خداوند عالم سے درخواست و دعا کریں تو ان بزرگوں کی درخواست قبول نہ ہونے کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔

 قرآن کریم کے مفسر نے اس تاکید کے ساتھ کہ عالم ہستی کا نظم وجود مقدس الهی کو بیان کر رہا ہے اظہار کیا : انسان اس نظم کو مشاہدہ کرنے کے ساتھ اگر خداوند عالم کے وجود تک نہیں پہوچتا ہے اور اس سلسلہ میں غفلت کرتا ہے تو اخروی دنیا میں ناکام و پشیمان ہوگا ۔

 یہ مشہور مفکر نے بیان کیا : پاک انسان کا دعا مستجاب ہے اگر انسان اپنے پاک وجود کو گناہ میں ملوث نہ کرے اور الہی وجوبات و محرمات کی اطاعت کرے تو یقینی طور سے اس کے دعا مستجاب ہوتے ہیں ۔ دعا وہ تیر ہے کہ جو اپنے ہدف پر لگتا ہے لیکن دیکھنا چاہیئے کہ تیر چلانے والا کون ہے ۔

 یہ مشہور خطیب نے اپنی گفت و گو کے اختمامی مراحل میں کہا : حضرت امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں : خداوند عالم سے رحمت طلب کرتا ہوں ان لوگوں کے لئے جو حکیمانہ سخن سنتے ہیں اور اپنے وجود میں دیکھتے اور اس پر عمل کرتے ہیں اور دوسروں تک پہوچاتے بھی ہیں ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۵۱۱/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬