میانمار کی فوج کے ہاتھوں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر سعودی عرب کی خاموشی پر ہر طرف سے تنقیدوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علمائے استقامت کی عالمی یونین کے سربراہ شیخ ماہر حمود نے کہا ہے کہ سعودی عرب، میانمار کے مسلمانوں کے قتل عام پر اس لئے خاموش ہے کیونکہ روہنگیا مسلمان، وہابی نہیں ہیں-
ماہر حمود نے کہا کہ میانمار میں مسلمانوں کی دربدری اور نسلی صفائی ایک ایسی حقیقت ہے جس کا کوئی انکار نہیں کر سکتا لیکن بعض مسلم ممالک اور دنیا کے دیگر ممالک پر خاموشی طاری ہے -
شیخ ماہر حمود نے روہنگیا مسلمانوں پر تشدد اور ان کے قتل عام کے مناظر کو المناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو تصاویر سامنے آرہی ہیں ان سے جنوب مشرقی ایشیا میں مسلمانوں کے جذبات مشتعل ہوں گے اور برے نتائج نکلیں گے- /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے