رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے ایک بیان میں انسانی حقوق کونسل کے اقدام کو اہم قرار دیا اور کہا کہ بلیک لیسٹ میں صیہونی حکومت کا نام شامل کرنا غاصب صیہونی حکومت کی حقیقی ماہیت اور چہرے کو بے نقاب اور فلسطینی عوام کی مظلومیت کی نشاندہی کرتا ہے۔
حماس کے ترجمان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی اداروں کو چاہئے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اس اقدام کی پیروی کر کے صیہونی حکومت کے عہدیداروں پر مقدمہ چلانے، انہیں سزا دینے اور ساتھ ہی فلسطینی عوام کی حمایت کی کوشش کرنی چاہئیے۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی لیسٹ میں ایسی انتیس حکومتیں ہیں جو ہمیشہ انسانی حقوق کے کارکنوں کے خلاف نسل پرستانہ اقدامات انجام دیتی ہیں۔
اس درمیان خبروں میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت نے گذشتہ آٹھ برس کے دوران مقبوضہ فلسطین میں کم سے کم ترپن مساجد اور کلیساؤں کو مسمار کیا ہے۔
فلسطین کے انفارمیشن سینٹر نے خبردی ہے کہ صیہونی حکومت نے دوہزار نو سے اب تک مقبوضہ سرزمینوں میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے مقدس مقامات پر حملے تیز کردیئے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰