‫‫کیٹیگری‬ :
08 October 2017 - 23:52
News ID: 430293
فونت
آیت الله مکارم شیرازی :
حضرت ‌آیت الله مکارم شیرازی نے امریکا میں حالیہ حادثہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس ملک کو دنیا کا سب سے زیادہ غیر محفوظ ملک جانا ہے اور کہا : امریکا کی سیکورٹی فورس بہت کمزور و ضعیف ہیں کہ کم سے کم ہلاکت و زخمیوں میں اضافہ ہونے کو نہیں روک سکے ہیں ۔
آیت الله مکارم شیرازی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم میں منعقدہ اپنے درس خارج میں اس سال محرم الحرام میں عزاداری و مجالس عزا سبط نبی اکرم ص کے اچھے انداز میں منعقد ہونے پر قدردانی کی ہے اور کہا : اس سال عزاداری کے تمام پروگرام نظم و اسلامی مسائل کے مطابق تھا کہ جو قابل تعریف و شکر ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : جیسا کہ تصویری رپورٹ میں دیکھا گیا ہے کہ یہ مجالس و عزاداری دنیا کے مختلف علاقے میں خاص کر یورپ میں بہت ہی شاندار و جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوا ہے اور امام حسین علیہ السلام کے مکتب کا نام دنیا میں زیادہ سے زیادہ روشن ہوا ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ عزاداری کے مجالس و دوسرے پروگرام بغیر کسی حادثہ کے پورے امن کے ساتھ منعقد ہوا ہے بیان کیا : یہ خداوند عالم کا لطف تھا ، پلیس انتظامیہ اور تمام دوسرے انتظامی گروہ جنہوں نے عزاداری کو اچھے انداز میں منعقد ہونے میں تعاون کیا ہے ان کی خدمت میں شکریہ ادا کرنا چاہیئے ۔

انہوں نے امریکا میں حالیہ حادثہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : امریکا میں صرف ایک حادثہ جو ایک شخص کے ذریعہ انجام دیا گیا جس میں تقریبا ۶۰۰ لوگ قتل و زخمی ہو گئے اس سلسلہ میں کہنا چاہیئے کہ امریکا دنیا کا سب سے زیادہ غیر محفوظ ملک ہے کہ امریکا کی سیکورٹی فورس کم سے کم ہلاکت و زخمیوں میں اضافہ ہونے کو نہیں روک سکے ہیں ۔

 حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اس بیان کے ساتھ کہ خوشی کی بات ہے کہ جو امور دین کے وہن کا سبب ہوتا ہے اس سال اس میں کافی کمی آئی ہے بیان کیا : قم کی پلیس نے اعلان کیا ہے کہ قم میں اس طرح کا کوئی پروگرام نہیں ہوا ہے اور اگر ہوا بھی ہوگا تو آشکار نہیں ہوا ہے ، یہ اس بات کی نشانی ہے کہ لوگ اب بیدار ہو گئے ہیں اور انہیں معلومات حاصل ہو چکی ہے کہ اس کے نقصانات اسلام کے لئے نقصان ہے ۔

انہوں نے بیان کیا : میں معاشرے کے تمام لوگ خاص کر جوانوں کی طرف سے عزاداری و جلوس میں کثیر تعداد میں شرکت پر شکریہ ادا کرتا ہوں اور یہ پر جوش و کثیر تعداد میں ان کی موجودگی اس بات کی علامت ہے کہ الحمد للہ جوان حسینی مکتب کے ماننے والے ہیں ، امید کرتا ہوں کہ ان عزیزوں کے توفیقات میں مزید اضافہ ہو اور ان کی عزاداری پر امام زمانہ (عج) راضی و خوش ہوں ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۵۳۸/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬