‫‫کیٹیگری‬ :
22 October 2017 - 19:00
News ID: 430489
فونت
شیخ محمد حسن جعفری :
بلتستان کے عالم دین نے کہا : وفاقی اور صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کا تعین کریں۔
حجت الاسلام شیخ محمد حسن جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بلتستان کے نامور عالم دین علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان سی پیک منصوبے کا گیٹ وے ہے، سی پیک منصوبہ علاقے کیلئے نعمت سے کم نہیں لیکن جی بی کے عوام سی پیک منصوبے سے محروم ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت سی پیک کے حوالے سے منفی پروپیگنڈہ کر رہا ہے اب دشمن اسلام امریکہ بھی سی پیک کے حوالے سے منفی بیانات دے رہا ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کا تعین کریں۔

انہوں نے کہا کہ جی بی کے عوام پچھلے 70 سالوں سے آئینی حقوق سے محروم ہیں۔ خطے کے عوام کو اب تک قومی اسمبلی اور سینٹ میں نمائندگی نہیں دی گئی۔ خطے کو جان بوجھ کر متنازعہ بنایا ہوا ہے، اب اس خطے کے عوام کے اوپر ٹیکس لاگو کرنا خطے کے مفاد میں نہیں اور علاقے میں ٹیکس لاگو کرکے پرامن خطے کے امن کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئینی حقوق کا مسئلہ حل ہونے تک ٹیکس لاگو نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں میں خطے میں کوئی کام اور منصوبہ نہیں رکھا۔ سی پیک منصوبوں میں بلتستان کے لئے خصوصی منصوبہ رکھا جائے تاکہ عوام میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہو سکے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬