‫‫کیٹیگری‬ :
24 October 2017 - 22:02
News ID: 430516
فونت
اربعین امام حسین (ع) کےلئے تشکیل دی گئی کمیٹی کا زائرین کے آرام کے لئے تیار کئے گئے مقامات کا دورہ کیا ۔
حرم امیرالمومنین(ع) کے حکام

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم امیرالمومنین(ع) میں قائم اربعین امام حسین(ع) کی کمیٹی نے حرم کی جانب سے زائرین کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس کمیٹی کے سربراہ اور حرم کی انتظامی کمیٹی کے رکن انجینئر فلا ح صراف نے حرم کی میڈیا ٹیم کو حرم کی تیاریوں کے متعلق آگاہ کیا ۔اور زائرین کےلئے مختص کیے گئے مقامات کی تفصیل سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ نجف کے داخل ہونے والے پوائنت پر جنوب اور سمال میں حرم نے مہمان خانے زائرین کے لئے کھول دئے ہیں اور اسی طرح شہر کے اندر بھی موجود تمام مہمانخانے زائرین کی سہولت کےلئے موجود ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حرم کے تمام سیکشن اور شعبوں کے انچارج اس زیارت کے دوران دستیاب رہیں گے اسی طرح مرکزی باورچی خانے سے زائرین کے لئے تین ٹائم کا کھانا لاکھوں کی تعداد میں تیار کروا کر زائرین میں تقسیم کیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ صحن فاطمہ الزہرا(س) میں زائرین کے لئے سب سے بڑا مہمانخانہ تیار کیا گیا ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں زائرین کو جگہ فراہم کی جائے گی

اسی طرح ملٹی فلور پارکنگ میں بھی زائرین کی رہائش کا انتظام کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ضروریات زندگی کی تمام اشیا کی فراہمی کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬