‫‫کیٹیگری‬ :
07 November 2017 - 21:28
News ID: 431704
فونت
افغانستان صدر کے سینئر مشیر :
ثقافتی امور میں افغانستان صدر کے سینئر مشیر نے کہا: آستان قدس رضوی کا مرکزی میوزیم افغانستان سمیت مشترکہ مذھبی اور ثقافتی آثار سے بھرا ہوا ہے۔
آستان قدس رضوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لعل پاچا آزمون نے کہا: امام رضا علیہ السلام کا حرم مطہرایک مذھبی مقام ہے اور  افغانستان کی عوام کے لئے بہت زیادہ قابل احترام ہے اورہم امام رضا(ع) کا احترام کو اپنے اوپر واجب سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا: حرم مطہر رضوی میں پایا جانے والاتاریخی میوزیم بہت ہی ارزشمند ہے جس سے پوری دنیا کی عوام ایرانی تاریخ سے آشنا ہوتی ہے۔

ثقافتی امور میں افغانستان صدر کے سینئر مشیر کا کہنا تھا: ایران اور افغانستان کے درمیان بہت سے تاریخی اور ثقافتی اشتراکات پائے جاتے ہیں اور ہم ان پر افتخار کرتے ہین۔

ان کا مزید یہ کہنا تھا: افغانی قوم ایک مسلمان قوم ہے اور ہمیشہ مقدس مقامات جیسے مشھد مقدس اور حرم مطہر رضوی کی جانب کیا جانے والا سفر اچھے انداز میں یاد رکھا جاتا ہے۔

آخر میں پاچا آزمون نے کہا: آستان قدس رضوی نے ہمیشہ سے افغانی عوام کا اچھے انداز میں استقبال کیا ، اس لئے میں افغانستان کی جانب سے اس مجموعہ میں زحمت اور تلاش کرنے والے تمام مسئولین کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬