نو شیعہ جرمن خاتون :
محترمہ مارگیٹ نے کہا : مجھے یہ یقین حاصل ہو گیا کہ اسلام عورت کی عزت و شرف کا حقیقی امین ہے ،اور یہ مذھب محبت اور امن کا درس دینے والا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جرمن کی نو شیعہ خاتون مارگریٹ نے امیر المومنین (ع) کی زیارت کا شرف حاصل کیا اس موقع پر ان کا استقبال حرم امیر المومنین (ع) کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ محمد حسن رزوقی نے کیا ، جبکہ ان کے ہمراہ خواتین سیکشن کی انچارج وفا ابراھیمی بھی موجود تھیں ۔
محترمہ مارگیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام کے بلند اخلاق نے مجھے اس مذھب کی طرف مائل کیا اور مجھے یہ یقین حاصل ہو گیا کہ اسلام عورت کی عزت و شرف کا حقیقی امین ہے ،اور یہ مذھب محبت اور امن کا درس دینے والا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اللہ نے ان کے ایمان میں بے پناہ اضافہ کیا اور وہ دین اسلام کے قبول کرنے پر نہایت مسرت محسوس کرتی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے خواتین کے ہمراہ لائبریری کا بھی دورہ کیا ۔
آخر میں انہیں حرم علوی(ع) کی جانب سے متبرک تحائف بھی دئے گئے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے