‫‫کیٹیگری‬ :
19 November 2017 - 10:26
News ID: 431874
فونت
حجت الاسلام والمسلمین رفیعی :
حوزہ علمیہ و یونیورسیٹی کے مشہور و معروف استاد نے بیان کیا : اسلامی سیاست میں ظلم کا وجود نہیں ہونا چاہیئے کیوںکہ حق کا دفاع اور ظلم سے مقابلہ اسلامی سیاست کی اہم خصوصیات میں سے ہے کہ جو امام رضا علیہ السلام کی سیاسی سیرت میں قابل مشاہدہ ہے ۔
حجت الاسلام والمسلمین رفیعی

رسا نیوز ایجنسی کے مشہد کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ و یونیورسیٹی کے مشہور و معروف استاد حجت الاسلام والمسلمین ناصر رفیعی نے امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک میں امام رئوف و مہربان کے روز شہادت کی مناسبت سے منعقدہ خصوصی پروگرام میں بیان کیا : مدافع حرم کے شہدا نے اپنی جان فدا کی تا کہ کروڑوں زائرین اربعین حسینی کے ایام میں امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک پر حاضر ہو کر عزاداری کریں ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ آئمہ اطہار علیہم السلام کا اس ہستی میں کردار بیدار و ہدایت کرنا ہے وضاحت کی : اسلام میں یہاں تک کہ کس طرح لباس استفادہ کیا جائے اور کس طرح کھانا کھایا جائے اور پانی پی جائے ان تمام امور کے آداب بیان کئے گئے ہیں اس بنا پر دین اسلام کا نام ایک کامل دین کے عنوان سے بیان کیا جائے کہ جس میں انسانی زندگی کے تمام شعبوں کو بیان کیا گیا ہے ۔

حوزہ علمیہ و یونیورسیٹی کے مشہور و معروف استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ آئمہ اطہار (ع) و پیامبران کی خصوصی کردار رہنمائی و ہدایت ہے وضاحت کیا : حقیقت میں امام کی طرف سے لطف و ہدایت تمام لوگوں کے شامل حال ہے اور دوسری طرف وہ رہنمائی و بیداری عنایت کر سکتے ہیں جو خود اس کے حامل ہوں ۔

حجت الاسلام والمسلمین رفیعی نے امامت کے مختلف کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : تاریخ میں متعدد ثبوت ملتے ہیں کہ پیغمبر اکرم (ص) حضرت علی (ع) کو خداوند عالم کی طرف سے اپنا جانشین بنایا اور اسی وجہ سے امامت امیرالمومنین علی علیہ السلام کی خصوصیت میں سے ہے ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ آئمہ اطهار (ع) جو کہ خداوند عالم کی طرف سے ہدایت ہوئے ہیں وہ دوسروں کی ہدایت کر سکتے ہیں بیان کیا : تاریخ میں انحرافی گروہ بہت زیادہ تھے کہ جو مکتب ائمه اطهار (ع) کے مخالف تھے ۔

حوزہ علمیہ و یونیورسیٹی کے مشہور و معروف استاد نے امام رضا علیہ السلام کی سیاسی سیرت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : امام رضا علیہ السلام کی ایک اہم اقدامات انحرافی تفکرات سے مقابلہ اور لوگوں کو شیعہ اثنا عشری کی طرف ہدایت کرنا تھا ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ امام رضا علیہ السلام کی دوسرے قدامات لوگوں کو اخلاقی اعتبار سے بیدار کرنا تھا وضاحت کی : حقیقت میں امام رضا علیہ السلام کی رہنمائی عقیدتی و اخلاقی رہنمائی ہے ۔

حوزہ علمیہ و یونیورسیٹی کے مشہور و معروف استاد نے بعض لوگوں کی طرف سے امام رضا علیہ السلام کو سیاسی نہ جاننے کو غلط قرار دیتے ہوئے وضاحت کی : اگر امام رضا علیہ السلام سیاسی نہ تھے تو امام علیہ السلام مدینہ سے ایران کی طرف اجباری صورت میں ہجرت نہیں کرتے اور دوسری طرف وہ قید نہ ہوتے ۔

حجت الاسلام والمسلمین رفیعی نے اس بیان کے ساتھ کہ بعض لوگ سیاست میں غلطی و خطا کی طرف چلے جاتے ہیں بیان کیا :  اسلامی سیاست میں ظلم کا وجود نہیں ہونا چاہیئے کیوںکہ حق کا دفاع اور ظلم سے مقابلہ اسلامی سیاست کی اہم خصوصیات میں سے ہے کہ جو امام رضا علیہ السلام کی سیاسی سیرت میں قابل مشاہدہ ہے ۔ /۹۸۹/ف۹۷۱/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬