رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے اسکولوں اور یونیورسٹی کے طلاب کی دینی تربیت کے لیے گزشتہ چند سالوں سے فتیۃ الکفیل کے نام سے ایک پروگرام شروع کیا ہوا ہے ۔
اس پروگرام کے تحت مختلف تعلیمی اداروں میں روضہ مبارک کی طرف سے پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں اور طلاب کو مقامات مقدسہ کی زیارت کے لیے لایا جاتا ہے۔
اس پروگرام کے ضمن میں بصرہ یونیورسٹی کے سائنس کالج میں رسول اعظم ثقافتی سیمینار کا انعقاد کیا ہے کہ جو متعدد ثقافتی و دینی تقریبات پر مشتمل ہے۔
گزشتہ روز 1 ربیع الاول 1439ھ بمطابق 20 نومبر 2017ء کو اسی سیمینار کے ضمن میں کالج کی مسجد میں ایک محفل قرآن اور اخلاقی درس کا انعقاد ہوا کہ جس سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے دینی امور کے سیکشن سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین جناب شیخ داخل نوری نے خطاب کیا ۔
اپنے خطاب میں طلاب کو ان کی ذمہ داریوں اور مستقبل کے تقاضوں کے حوالے سے گفتگو کی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/