‫‫کیٹیگری‬ :
25 November 2017 - 19:55
News ID: 431961
فونت
سوشل میڈیا پر بن سلمان صیہونی ہے، کے نام سے ہش ٹیگ گردش کر رہا ہے جس کا مقصد سعودی ولی عہد کی ان کوششوں پر احتجاج کرنا ہے جو وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے کر رہے ہیں۔
محمد بن سلمان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  ٹوئٹر پر مذکورہ ہیش ٹیگ کرنے والوں نے سعودی ولی عہد کی جانب سے اسرائیل مخالف تحریکوں پر دباؤ بڑھانے کی مذمت کرتے ہوئے یہ بات زور دے کر کہی کہ بن سلمان نے فلسطینی کاز کا سودا کر لیا ہے اور صیہونیوں کو مسجد نبوی میں جانے کی اجازت دے دی ہے۔

 چند روز قبل بن ٹیسن نامی ایک یہودی فوٹو گرافر نے مسجد نبوی سے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی تھیں اور سعودی عرب - اسرائیل تعلقات معمول پر لانے کا مطالبہ کیا تھا۔

 اس رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے مسلمانوں کو اسرائیل اور آل سعود کے درمیان تعلقات کی بحالی کے تناظر میں مکہ و مدینہ کے مستقبل کے بارے میں سخت تشویش لاحق ہو گئی ہے اس لئے کہ اسرائیل نے اسلحے کے زور پر مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس پر پہلے ہی قبضہ کر رکھا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬