‫‫کیٹیگری‬ :
27 November 2017 - 11:32
News ID: 431998
فونت
حجت الاسلام سید مرتضی حسینی :
حرم امام رضا علیہ السلام کے مقرر نے امام رضا علیہ السلام کے زوار کے لئے ان کی طرف سے بیان کئے گئے اقوال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : زیارت سے پہلے زائر کے لئے معرفت ضروری ہے ، زائر کے لئے معرفت زیارت سے پہلے کے شرائط میں سے ہے ۔
 امام رضا علیہ السلام

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ایران کے مشہور و معروف استاد حجت الاسلام سید مرتضی حسینی نے امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک کے امام خمینی (ره) ہال میں منعقدہ سیره شناسی آئمہ اطهار (ع) نشست میں بیان کیا : اصل میں ہر انسان تکوینی صورت میں خداوند عالم کی طرف قدم بڑھا رہے ہیں ۔

انہوں نے دنیا کے سلسلہ میں امام حسن عسکری علیہ السلام سے ایک روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : دنیا کھیل کی طرح ہے کہ اس میں بعض لوگ فائدہ اٹھاتے ہیں تو بعض لوگوں کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے لیکن جاننا چاہیئے کہ اس دنیا میں انسان کے تخلیق کا مقصد نقصان اٹھانا نہیں ہے بلکہ فائدہ اٹھانا اور خداوند عالم سے سودا کرنا ہے ۔

امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک کے مقرر نے اس بیان کے ساتھ کہ برترین و بہترین انسان وہ ہیں کہ جو تقوا اور اپنے قلب کی حفاظت کرتے ہیں وضاحت کی : وہ انسان اس دنیوی بازار میں کامیاب ہے کہ جو اپنے اختیار و ارادے کے ذریعہ حق و معرفت اللہ کے راستہ کو انتخاب کرے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے امام رضا علیہ السلام کے زوار کے لئے ان کے قول کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : زیارت سے پہلے زائر کے لئے معرفت ضروری ہے ، زائر کے لئے معرفت زیارت سے پہلے کے شرائط میں سے ہے ۔ قیامت کے روز لوگوں کی شناخت اس کے خلاق کی بنیاد پر ہوگی ۔

حجت الاسلام سید مرتضی حسینی نے اس بیان کے ساتھ کہ عبادی اعمال کا انجام دینا جیسے نماز ، روزہ اور پروردگار کی اطاعت عقل کی تجلی ہے بیان کیا : عقل باطن کی خوبصورتی ہے اور اس طرح تعریف ہوتی ہے کہ اگر انسان خداوند عالم کا بندہ ہو اور اس کی اطاعت کرے تو وہ عاقل ہے ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ انسان مسافر الی اللہ ہے وضاحت کی : یہ مسافر اپنے سفر کے لئے ایک وسیلہ رکھتا ہے کہ جو دن اور رات ہے کیوں کہ شب عبادت کے لئے بہترین وسیلہ ہے اور خداوند عالم سے بات کرنے کا بہترین موقع ہے زائر جب اپنے وطن لوٹ جاتا ہے تب بھی شب و سحر کو غنیمت شمار کرے ۔/۹۸۹/ف۹۷۴/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬