موگرینی:
یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ یورپ ایٹمی معاہدے کے تعلق سے اپنے وعدوں پر قائم رہے گا۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یورپی یونین کےشعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے روم میں انٹرنیشنل میڈیٹیرین ڈائیلاگ میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی معاہدہ یورپی یونین اور علاقے کے کلیدی مفادات میں سے ایک ہے۔
انہوں نے معاہدے میں شامل حکومتوں اور دیگر یورپی حکومتوں کے سربراہوں سے کہا کہ وہ اس معاہدے کی بدستور حمایت کریں اور اس کی تقویت کے لئے کام کریں۔
موگرینی نے کہا کہ یورپی یونین کے اٹھائیس رکن ملکوں نے امریکی صدر ٹرمپ سے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے کی تمام شقوں پر عمل درآمد یورپی یونین کی سیکورٹی کی ترجیحات میں سے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی معاہدہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ساتھ ضمیمہ ہے بنابریں امریکا اس معاہدے سے نہیں نکل سکتا اور نہ ہی اس معاہدے کے بارے میں اکیلے کوئی فیصلہ کرسکتا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے