رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اتحاد امت اور نئی اسلامی تہذب کے تقاضوں کے زیر عنوان اکّتیسویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس پانچ سے سات دسمبر کو تہران میں منعقد ہوگی۔
آیت اللہ محسن اراکی نے ایران کے قرآن ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس دراصل مسلمانوں میں تفرقہ پھیلانے اور انہیں آپس میں لڑانے کی کوششوں کے خلاف مشترکہ موقف اپنانے کی غرض سے منعقد کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس فرقہ واریت کے خلاف مسلمانوں کے اتحاد اور یکجہتی کی علامت ہے۔
عالمی تقریب مذاہب اسلامی فورم کے سربراہ نے کہا کہ اس کانفرنس کا انعقاد عالم اسلام میں اتحاد کی ترویج اور فرقہ واریت کی حوصلہ شکنی کا سبب بنتا ہے۔آیت اللہ محسن اراکی نے مزید بتایا کہ اس سال ہونے والی وحدت اسلامی کانفرنس میں دنیا کے ترانوے ملکوں کے مندوبین شرکت کر رہے ہیں جو خطے میں تکفیریوں کے مقابلے میں مزاحمتی قوتوں کی کامیابی کا خیر مقدم کیے جانے کا ثبوت ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰