‫‫کیٹیگری‬ :
01 December 2017 - 22:41
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 432054
فونت
حجت الاسلام میثم سلمان:
بحرین کی سیاسی شخصیت میثم سلمان نے کہا ہے کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حالت نازک ہے اور مسلسل قید و بند کی وجہ سے ان کی حالت بتدریج خراب ہو رہی ہے۔
حجت الاسلام شیخ میثم سلمان

رسا نیوز ایجنسی کی ارنا نے الجزیرہ سے رپورٹ کے مطابق، بحرین کی سیاسی شخصیت اور صلح مذاکرات کے مرکز کے صدر حجت الاسلام میثم سلمان نے آج صبح بیروت میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی بگڑتی ہوئی حالت کے پیش نظر ان کا فوری علاج معالجہ ہونا چاہئیے اور بحرین کے قانون اور بنیادی آئین کے تحت علاج معالجہ ان کا بنیادی حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم گزشتہ 500 دنوں سے قید میں ہیں اور ان کی جسمانی حالت بہت خراب ہے لیکن اس کے باوجود آل خلیفہ کی حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی اور اس جانب توجہ نہیں دے رہی ہے ۔

میثم سلمان نے عالمی اداروں اور برادری سے کہا کہ وہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی قید کے خلاف آواز بلند کریں اور آل خلیفہ پر ان کی رہائی کے لئے دباو ڈالے۔

آل خلیفہ کی فوج نے جون 2016  سے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کا محاصرہ کر رکھا ہے اور ان کو گھر میں نظر بند کر رکھا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬