رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا معارف اسلامی و انسانی سیکشن ہاتھ سے لکھی گئی پرانی کتابوں کی تحقیق کورسز اور ورکشاپوں کا انعقاد کی ہے ۔
اس ورکشاپ میں عراق کی یونیورسٹیوں کے ارکان اور آثار قدیمہ کے ماہرین شرکت کر رہے ہیں اور حال ہی میں اس سلسلہ کو ایک جدید ورکشاپ کی صورت میں آگے بڑھایا گیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ کورسز اور ورکشاپوں میں شامل 200 افراد میں سے 20 افراد کو اس نئی ورکشاپ کے لیے منتخب کیا گیا ہے تا کہ وہ تاریخی و قدیمی مخطوطات کی تحقیق اور نشرواشاعت میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
اس ورکشاپ میں ٹرینر کی ذمہ داری مخطوطات کے ماہر اور معروف محقق احمد علی مجید حلی نے ادا کی اور حاضرین کو جدید ترین طریقوں اور مفید معلومات سے آگاہ کیا۔
واضح رہے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام مخطوطات کی تحقیق اور ان میں موجود علمی مواد کو دنیا تک پہنچانے کے لیے ایک وسیع پروگرام شروع کرنا چاہتا ہے اور مذکورہ سیکشن کی طرف سے یہ کورسز اور ورکشاپس اس پروگرام کے لیے افرادی قوت حاصل کرنے کے لیے منعقد کی جارہی ہیں۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) اس پروگرام اور اس کے لیے ہونے والی ورکشاپس پہ مذکورہ سیکشن کو متعدد بار مبارک باد پیش کر چکے ہیں اور یہ بات ان کی اس بارے میں گہری دلچسپی کو ظاہر کرتی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/